Blog
Books
Search Hadith

اہل جنت ،ان کی صفات ،دیگر امتوں کے مقابلے میں امت ِ محمدیہ کی تعداد اوران کے کھانے پینے ، نکاح اور لباس کا تذکرہ

۔ (۱۳۳۲۰)۔ وَعَنْْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یَدْخُلُ اَھْلُ الْجَنَّۃِ الْجَنَّۃَ جُرْدًا مُرْدًا بِیْضًا جُعَادًا مُکْحَلِیْنَ اَبْنَائُ ثَلَاثٍ وَثَلَاثِیْنَ عَلٰی خَلْقِ آدَمَ سِتُّوْنَ ذِرَاعًا فِیْ عَرْضِ سَبْعَۃِ اَذْرُعٍ۔)) (مسند احمد: ۷۹۲۰)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب اہل جنت، جنت میں جائیں گے تو ان کے جسموں پر بال نہیں ہوں گے، اور وہ بے ریش نوجوان ، سفید رنگ، گھنگریالے بالوں والے اور سر مگیں آنکھوں والے ہوں گے، ان کی عمریں تینتیس برس کی اور قد آدم علیہ السلام کے قد کے برابر سا ٹھ ہاتھ اور جسم کی چوڑائی سات ہاتھ ہوگی۔
Haidth Number: 13320
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۳۲۰) تخریج: ھدیث حسن بطرقہ وشواھدہ دون قولہ: فی عرض سبع اذرع فقد تفرد بھا علی بن زید بن جدعان، وھو ضعیف، أخرجہ الطبرانی فی الصغیر : ۸۰۸، وابن ابی شیبۃ: ۱۳/۱۱۴، والبیھقی فی البعث : ۴۱۹(انظر: ۷۹۳۳)

Wazahat

Not Available