Blog
Books
Search Hadith

جو جنتی جنت میں جس چیز کی خواہش کرے گا، وہ اسے مل جائے گی، ارشادِ باری تعالیٰ ہے: اور جنت میں ہر وہ چیز مہیا ہوگی جسے دل چاہیں گے اور آنکھیں پسند کریں گی۔

۔ (۱۳۳۲۹)۔ وَعَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ نَبِیَّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِذَا اشْتَہٰی الْمُؤْمِنُ الْوَلَدَ فِی الْجَنَّۃِ کَانَ حَمْلُہُ وَوَضْعُہُ وَسِنُّہُ فِیْ سَاعَۃٍ وَاحِدَۃٍ کَمَا یَشْتَہِیْ۔)) (مسند احمد: ۱۱۰۷۹)

سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب کوئی مومن جنت میںبچے کی تمنا کرے گا تو اس کا حمل، وضعِ حمل اور اس کی مطلوبہ اور پسندیدہ عمر، یہ سارے مراحل لمحہ بھر میں ہو جائیں گے۔
Haidth Number: 13329
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۳۲۹) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ الترمذی: ۲۵۶۳، وابن ماجہ: ۴۳۳۸ (انظر: ۱۱۰۶۳)

Wazahat

فوائد:… معلوم ہوا کہ جنتی جنت میں جس چیز کی بھی تمنا اور خواہش کرے گا، وہ فوراً پوری ہوگی۔