Blog
Books
Search Hadith

موت کو ذبح کر دینے اور جہنمیوں کا ہمیشہ جہنم میں رہنے اور جنتیوں کا ہمیشہ جنت میں رہنے کا بیان

۔ (۱۳۳۳۵)۔ وَعَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ وَاَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((یُنَادِیْ مُنَادٍ: اَنَّ لَکُمْ اَنْ تَحْیَوْا فَلَاتَمُوْتُوْا اَبَدًا وَاِنَّ لَکُمْ اَنْ تَصِحُّوْا فَلَاتَسْقَمُوْا اَبَدًا وَاَنَّ لَکُمْ اَنْ تَشِبُّوْا وَلَاتَہْرَمُوْا وَاِنَّ لَکُمْ اَنْ تَنَعَّمُوْا وَلَاتَبْأَسُوْا اَبَدًا، فَذٰلِکَ قَوْلُ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ { وَنُوْدُوْا اَنْ تِلْکُمُ الْجَنَّۃُ اُوْرِثْتُمُوْھَا بِمَاکُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۔} [الاعراف: ۴۳]۔)) (مسند احمد: ۱۱۹۲۷)

سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا: اے جنت والو! اب تم ہمیشہ زندہ رہو گے، کبھی مرو گے نہیں،تم تندرست رہو گے، کبھی بیمار نہیں ہو گے، تم ہمیشہ جوان رہو گے کبھی بوڑھے نہیں ہو گے، تم ہمیشہ خوشحال رہو گے، کبھی بدحال نہیں ہو گے، اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کا یہی مفہوم ہے: { وَنُوْدُوْا اَنْ تِلْکُمُ الْجَنَّۃُ اُوْرِثْتُمُوْھَا بِمَاکُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۔} (اور اعلان کر کے ان سے کہاجائے گا کہ تمہیں تمہارے اعمال کے نتیجے میں اس جنت کا وارث بنایا گیا)۔
Haidth Number: 13335
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۳۳۵) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۸۳۷ (انظر: ۱۱۹۰۵)

Wazahat

فوائد:… جب اہل جنت جنت میں اور اہل جہنم جہنم میں جا پہنچیں گے اور اہل ِ شفاعت کی شفاعتوں کے بعد اور اپنے جرائم کی سزا پانے کے بعد جہنم سے رہائی اور نجات پانے والے جب رہا ہو کر اور نجات پاکر جنت میں چلے جائیں گے تو موت کو ایک مینڈھے کی شکل میں جنت اور دوزخ کے درمیان صراط کے اوپر ذبح کر دیا جائے گا اور اعلان کیا جائے گا کہ جو لوگ جنت میں ہیں، وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے کسی پر موت نہیں آئے گی، اسی طرح جو لوگ جہنم میں ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے او ر کسی کو موت نہیں آئے گی۔ اس اعلان سے اہل ِ جنت کی خوشیوں میں اضافہ ہوجائے گا اور اہل جہنم ِ مزید غمگین اور مایوس ہو جائیں گے۔