Blog
Books
Search Hadith

مساجد کو گندگیوں سے محفوظ رکھنے کا بیان

۔ (۱۳۵۱) عَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّہُ قَالَ: ((إِذَا صَلَّیْتَ فَـلَا تَبْصُقْ بَیْنَیَدَیْکَ وَلَاعَنْ یَمِیْنِکَ، وَلٰکِنِ ابْصُقْ تِلْقَائَ شِمَالِکَ إِنْ کَانَ فَارِغًا، وَإِلاَّ فَتَحْتَ قَدَمَیْکَ وَادْلُکْہُ۔)) (مسند احمد: ۲۷۷۶۴)

سیّدناطارق بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ نبیِ کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تو نماز پڑھے تو اپنے آگے اور دائیں طرف نہ تھوک، البتہ اپنی بائیں جانب تھوک لیا کر، بشرطیکہ وہ خالی ہو (یعنی اس طرف کوئی نمازی نماز نہ پڑھ رہا ہو)، وگرنہ اپنا قدم اٹھا اور (اس کے نیچے تھوک کر) اسے مل دے۔
Haidth Number: 1351
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۵۱) تخر یـج: …اسنادہ صحیح۔ أخرجہ الترمذی: ۵۷۱، والنسائی: ۲/ ۵۲، وابن ماجہ: ۱۰۲۱، وابن خزیمۃ: ۸۷۶، الطیالسی: ۱۲۷۵ (انظر: ۲۷۲۲۱، ۲۷۲۲۲)

Wazahat

فوائد:… مذکورہ بالا احادیث مین یہ صراحت کردی گئی ہے کہ مسجد میں تھوکنا غلطی ہے، اگر تھوکنا پڑ جائے تو درج ذیل آداب کو مد نظر رکھا جائے: ٭ قبلہ سمت میں نہیں تھوکنا ٭ دائیں جانب نہیں تھوکنا ٭ اگر بائیں جانب کوئی نمازی ہو تو اس طرف بھی نہیں تھوکنا، بصورت دیگر کوئی حرج نہیں ٭ بائیں جانب نمازی ہونے کی صورت میں بائیں پاؤں کے نیچے تھوک کر اسے رگڑ دینا ٭ یا پھر کپڑے پر تھوک کر اسے مل دینا یہ آداب اس وقت مرتب کیے گئے، جس وقت مسجد نبوی کی زمین کچی تھی۔ موجود دور میں قالین، پکا فرش اور پتھر وغیرہ کا لحاظ کرتے ہوئے صرف آخری طریقہ استعمال کرنا چاہیے۔ واللہ اعلم بالصواب