Blog
Books
Search Hadith

تمام ان چیزوں کا بیان جس سے مساجد کو محفوظ رکھا جائے

۔ (۱۳۶۱) عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیْہِ بُرَیْدَۃَ الْأَسْلَمِیِِّ أََنَّ أَعْرَابِیًّا قَالَ فِی الْمَسْجِدِ مَنْ دَعَا لِلْجَمَلِ الْأَحْمَرِ بَعْدَ الْفَجْرِ؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا وَجَدْتَّہُ لَا وَجَدْتَّہُ، إِنَّمَا بُنِیَتْ ھٰذِہِ الْبُیُوتُ قَالَ مُؤَمِّلٌ ھٰذِہِ الْمَسَاجِدُ لِمَا بُنْیَتْ لَہُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۴۳۲)

سیّدنا بریدہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک اعرابی نے مسجد میںفجر کے بعد اعلان کیا کہ کس نے سرخ اونٹ کو بلایا ہے؟ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو اسے نہ پائے، تو اسے نہ پائے، یہ مساجد صرف ان مقاصد کے لیے ہیں جن کے لیے ان کو تعمیر کیا گیا۔
Haidth Number: 1361
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۶۱) تخر یـج: …أخرجہ مسلم: ۵۶۹ (انظر: ۲۳۰۴۴)

Wazahat

فوائد:… اور مساجد کی تعمیر کا مقصد اللہ تعالیٰ کا ذکر، نماز،تلاوت ِ قرآن، علم شرعی اور مذاکرۂ خیر وغیرہ کا قیام ہے۔