Blog
Books
Search Hadith

تمام ان چیزوں کا بیان جس سے مساجد کو محفوظ رکھا جائے

۔ (۱۳۶۲) عَنْ حَکِیْمِ بْنِ حِزَامٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا تُقَامُ الْحُدُوْدُ فِی الْمَسَاجِدِ وَلَا یُسْتَـقَادُ فِیہَا۔)) (زَادَفِی رِوَایَۃٍ غَیْرِ مَرْفُوَعَۃٍ) وَلَا یُنْشَدُ فیِہَاالْأَشْعَارُ۔ (مسند احمد: ۱۵۶۶۵)

سیّدناحکیم بن حزام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مساجد میں نہ حدود کا نفاذ کیا جائے اور نہ قصاص لیا جائے۔ اور ایک غیر مرفوع روایت میں مزیدیہ الفاظ بھی ہیں: اور نہ ان میں اشعار پڑھے جائیں۔
Haidth Number: 1362
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۶۲) تخر یـج: …الروایۃ الاولی اسنادھا ضعیف لجھالۃ العباس بن عبد الرحمن المدنی، لکن لھا شواھد۔ أخرجھا ابن ابی شیبۃ: ۱۰/ ۴۲، والطبرانی فی الکبیر : ۳۱۳۱، والدارقطنی: ۳/ ۰۸۶۔ والروایۃ الثانیۃ ضعیف لانقطاعہ، رواھا ابوداود: ۴۴۹۰، والنھی علی تناشد الاشعار ثابت بالاحادیث الاخری (انظر: ۱۵۵۷۹، ۱۵۵۸۰)

Wazahat

فوائد:… حدیث ِ مبارکہ کا پہلا حصہ شواہد کی بنا پر اور دوسرا حصہ کئی احادیث میں ثابت ہے ۔حدّ اور قصاص دونوں شرعی نصوص کا تقاضا ہیں، لیکن نتیجتاً مسجد کے گندا ہونے،اس میں آوازوں کے بلند ہونے اور اس کی بے ادبی کے کئی امور لازم آ سکتے ہیں۔ اس لیے سرے سے ایسے مقام میں ان کے نفوذ سے منع کر دیا گیا ہے۔