Blog
Books
Search Hadith

کفار کی قبریں اکھاڑ کر ان کی جگہ مساجد بنانے کا جواز

۔ (۱۳۷۸) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَانَ مَوْضِعُ مَسْجِدِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِبَنِیِْ النَّجَّارِ وَکَانَ فِیْہِ نَخْلٌ وَخَرِبٌ وَقُبُورٌ مِنْ قُبْورِالْجَاھِلِیَّۃِ فَقَالَ لَھُمْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((ثَامِنُوْنِیْ۔)) فَقَالُوْا: لَانَبْغِیْ بِہِ ثَمَنًا إِلَّا عِنْدَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ، فَأَمَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِالنَّخْلِ فَقُطِّعَ وَبِالْحَرْثِ فَأُفْسِدَ وَبِالْقُبُورِ فَنُبِشَتْ وَکَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَبْلَ ذَلِکَ یُصَلِّیْ فِی مَرَابِضِ الْغَنَمِ حَیْثُ أَدْرَکَتْہٗالصَّلَاۃُ۔ (مسند احمد: ۱۲۲۶۷)

سیّدناانس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ مسجد نبوی کی جگہ بنو نجار کی ملکیت تھی اور اسمیں کھجوروں کے درخت اور زمانہ جاہلیت کی قبریں تھیں اور کچھ جگہ ویران پڑی تھی، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے فرمایا: مجھ سے قیمتاً سودا کر لو۔ لیکن انھوں نے کہا کہ ہم اس کی قیمت صرف اللہ تعالیٰ سے لیں گے۔ پھر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کھجور کے درختوں کے بارے حکم دیاتو انہیں کاٹ دیا گیا اور کھیتی کے متعلق حکم دیا تو اسے اجاڑ دیا گیا اور قبروں کے بارے حکم دیا تو انہیں اکھاڑ دیا گیا۔ اس سے پہلے جہاں آپ کو نماز پالیتی، آپ وہیں ادا کر لیتے، حتی کہ بکریوں کے باڑوں میں بھی نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔
Haidth Number: 1378
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۷۸) تخریـج:… أخرجہ مطولا ومختصرا البخاری: ۴۲۸، ۱۸۶۸، ۲۱۰۶، ۲۷۷۱، ومسلم: ۵۲۴، ۱۸۰۵، وابوداود: ۴۵۳ (انظر: ۱۳۲۰۸) وأخرج البخاری: ۲۳۴، ۴۲۹، ومسلم: ۵۲۴ قصۃ الصلاۃ فی مرابض الغنم (انظر: ۱۲۳۳۵)

Wazahat

فوائد:… صحیح بخاری کی روایت مین یہ وضاحت ہے کہ یہ مشرک لوگوں کی قبریں تھیں، چونکہ ایسی قبروں کو کوئی حرمت حاصل نہیں ہے، اس لیے ان کو اکھاڑ کر اس جگہ پر مسجد کی تعمیر کی گئی۔ ایک طرف تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انبیاء اور نیک لوگوں کی قبروں پر مسجدیں بنانے والوں پر لعنت فرمائی اور دوسری طرح مسجد نبوی کی تعمیر ہی قبروں کی جگہ پر کی گئی؟ حافظ ابن حجر جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں (مفہوم): لعنت کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ایسا کرنے سے قبروں کی تعظیم لازم آتی تھی، پھر قبر والوں کی شان میں غلوّ شروع ہو جاتا ہے اور اس کا نتیجہ ان کی عبادت کی صورت میں نکلتا ہے۔ اسی طرح انبیاء اور ان کے پیرکاروں کی قبریں اکھاڑ کر از راہ تبرّک وہاں مسجد تعمیر کرنا بھی اسی قبیل سے ہے۔ رہا مسئلہ مشرکوں کا تو ان کی قبریں اکھاڑ دینے اور ان کی اہانت کرنے میں کوئی حرج نہیں اور ایسے مقامات پر مسجدیں تعمیرکرنے سے ان کی تعظیم لازم نہیں آتی اور یہی تعظیم ہے جس کی بنا پر ایسا کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ (فتح الباری: ۱/ ۶۹۰)