Blog
Books
Search Hadith

گھروں میں مساجد بنانے کا بیان

۔ (۱۳۸۱) عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَمَرَ بِبُنْیَانِ الْمَسَاجِدِ فِیْ الدُّوْرِ وَأَمَرَ بِہَا أَنْ تُنَظَّفَ وَتُطَیَّبَ۔ (مسند احمد: ۲۶۹۱۸)

سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے محلوںمیں مساجد بنانے کا ،انہیں صاف ستھرا رکھنے کا اور ان میں خوشبو لگانے کا حکم دیا ہے۔
Haidth Number: 1381
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۸۱) تخریـج:… حدیث صحیح وھذا اسناد ضعیف۔ أخرجہ الترمذی: ۵۹۴، وابوداود: ۴۵۵، وابن ماجہ: ۷۵۹، وابن حبان: ۱۶۳۴، وابن خزیمۃ: ۱۲۹۴ (انظر: ۲۶۳۸۶)

Wazahat

فوائد:… ان دو احادیث سے گھروں میں مساجد بنانے کا استدلال محل نظر ہے، اگرچہ دار کا معنی گھر بھی کیا گیا ہے، لیکن ان احادیث میں دار سے مراد محلہ یا قبیلہ ہے۔ شارح ابوداود علامہ عظیم آبادی ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ کہتے ہیں: بغوی نے شرح السنۃ میں کہا: ( دُوْر یا دِیَار سے ) آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مراد وہ محلے ہیں، جن میں گھر ہوتے ہیں، جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {سَأُرِیْکُمْ دَارَ الْفَاسِقِیْنَ} قبیلہ کے لوگ جس محلے میں جمع ہوتے تھے، عرب لوگ اسے دار کہتے تھے۔ امام سفیان نے کہا: دُور سے مراد قبائل ہیں،یعنی قبائل میں مسجدیں تعمیر کی جائیں، … … آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اس حکم کی حکمت یہ ہے کہ ہر محلے میں اہل محلہ کے لیے ایک مسجد ہو، جس میں وہ آسانی سے نماز ادا کر سکیں، کیونکہ بسا اوقات دوسرے محلہ کی مسجد میں پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے، اور اس طرح سے لوگ مسجد اور جماعت کے اجر سے محروم ہو جاتے ہیں۔ (عون المعبود: ۱/ ۲۴۹)