Blog
Books
Search Hadith

ستر کو چھپانے کے وجوب کا بیان

۔ (۱۳۹۷) عَنْ أَبِی سَعیدٍ نِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَا یَنْظُرُ الرَّجُلُ إِلٰی عَوْرَۃِ الرَّجُلِ وَلَا تَنْظُرُ الْمَرْأَۃُ إِلٰی عَوْرَۃِ الْمَرْأَۃِ وَلَا یُفْضِی الرَّجُلُ إِلیَ الرَّجُلِ فِی الثَّوْبِ، وَلَا تُفْضِی الْمَرْأَۃُ إِلیَ الْمَرْأَۃِ فِی الثَّوْبِ۔)) (مسند احمد: ۱۱۶۲۳)

سیّدناابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مرد ، مرد کے ستر کی طرف اور عورت، عورت کی شرمگاہ کی طرف نہ دیکھے اور مرد ایک ہی کپڑے میں دوسرے مرد کے ساتھ نہ لیٹے اور نہ ہی کوئی عورت ایک ہی کپڑے میں دوسری عورت کی طرف پہنچے۔
Haidth Number: 1397
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۳۹۷) تخریـج:… أخرجہ مسلم: ۳۳۸، وابوداود: ۴۰۱۸ (انظر: ۱۱۶۰۱)۔

Wazahat

فوائد:… حدیث کے آخری جملے کا معنییہ ہے کہ مرد مرد کے ساتھ اور عورت عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں داخل نہ ہوں، کیونکہ اس صورت میں ایک کا ننگا جسم دوسرے کے ننگے جسم کو ٹچ کرے گا، بے پردگی ہو گی اوراگر وہ خود محرم بھی ہوں تو خیالات ضرور بگڑیں گے اور غیر محرم کو اس حالت میں دیکھنے کا شیطانی وسوسہ پیدا ہو گا اور مزید فساد… رہا مسئلہ ایک دوسرے ساتھ سونے کا تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دس سال کی عمر کے بعد بچوں کو علیحدہ علیحدہ سلانے کا حکم دیا ہے۔