Blog
Books
Search Hadith

آزاد عورت چہرے اور ہاتھوں کے علاوہ ساری کی ساری چھپانے کی چیز ہے

۔ (۱۴۰۰) عَنْ عَائِشَہَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَا تـُقْبَلُ صَلَاۃُ حَائِضٍ إِلاَّ بِخِمَارٍ۔)) (مسند احمد: ۲۵۶۸۲)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بالغہ عورت کی نماز بغیر اوڑھنی کے قبول نہیں ہوتی۔
Haidth Number: 1400
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۰۰) تخر یـج:… حدیث صحیح، أخرجہ ابوداود: ۶۴۱، والترمذی: ۳۷۷، وابن ماجہ: ۶۵۵، وابن حبان: ۱۷۱۱، وابن خزیمۃ: ۷۷۵ (انظر: ۲۵۱۶۷)۔

Wazahat

فوائد:… خِمَار ایسے کپڑے کو کہتے ہیںجس سے سر اور گردن کو ڈھانپا جاتا ہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی احادیث میں صرف اس روایت میں مرد اور عورت کے نماز والے لباس میں فرق کیا گیا ہے۔ قارئین کو یہ نقطہ ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ عورت کے لیے پردے کا عمومی حکم اور ہے اور نماز کے لباس کا حکم اور ہے، پردے کے عام دلائل سے نماز کے لباس کا استدلال نہیں کیا جا سکتا۔ ہم اس بحث میں صرف نماز کے لباس کی تفصیل پیش کریں گے۔ اما م البانی ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ کہتے ہیں: امام عبد الرزاق نے صحیح سند کے ساتھ اپنی مصنف میں بیان کیا : ام الحسن کہتی ہیں: میں نے ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو دیکھا، وہ قمیص اور اوڑھنی میں نماز پڑھتی تھیں۔ اسی طرح عبید اللہ خولانی کہتے ہیں کہ سیدہ میمونہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بھی قمیص اور اوڑھنی میں نماز پڑھتی تھیں، جب کہ انھوں نے ازار پہنا ہوا نہ ہوتا تھا۔ (مؤطا امام مالک: ۱/ ۱۶۰، وعنہ ابن ابی شیبۃ: ۲/ ۲۲۴، والبیہقی: ۲/ ۲۳۳) (جس قمیص کے ساتھ ازار استعمال نہیں کیا جاتا تھا، وہ اتنی لمبی ہوتی تھی کہ اس کے ساتھ شلوار وغیرہ کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی تھی)۔ اس باب میں موجود دوسرے آثار سے بھییہی معلوم ہوتا ہے کہ عورت کا قمیص اور اوڑھنی میں نماز پڑھنا ان کے ہاں معروف تھا، اور یہ کم از کم لباس ہے، جو عورت پر نماز میں فرض ہے۔ سیّدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا درج ذیل اثر افضل و اکمل صورت پر محمول کیا جائے گا۔ تصلی المرأۃ فی ثلاثۃ اثواب: درع وخمار وازار۔ یعنی: عورت تین کپڑوں میں نماز پڑھے گی: قمیص، اوڑھنی اور ازار۔ (ابن ابی شیبہ، بیہقی) اسی طرح سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: جب عورت نماز پڑھے تو وہ سارے کپڑے پہن لیا کرے، یعنی قمیص، اوڑھنی اور چادر۔ (ابن ابی شیبہ)۔ (تمام المنۃ: ۱۶۱، ۱۶۲) عام طور پر درج ذیل حدیث پیش کی جاتی ہے۔ سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ انھوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہ سوال کیا: کیا عورت تہ بند کے بغیر قمیص اور اوڑھنی میں نماز پڑھ سکتی ہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((اِذَا کَانَ الدِّرْعُ سَابِغًا یُغَطِّیْ ظُھُوْرَ قَدَمَیْھَا۔)) یعنی: جب قمیص اتنی لمبی ہو کہ قدموں کی پشت کو چھپا لے (تو پڑھ سکتی ہے)۔ (ابوداود: ۶۴۰) لیکن کئی ائمہ نے اس حدیث کو سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا اپنا قول قرار دیا ہے، اگرچہ امام صنعانی وغیرہ نے کہا ہے کہ یہ موقوف مرفوع کے معنی میں ہے، لیکن موقوف کی سند میں بھی ام محمد راویہ مجہولۃ الحال ہے، اس لیےیہ روایت مرفوعاً اور موقوفاً دونوں طرح ناقابل حجت ہے۔