Blog
Books
Search Hadith

آزاد عورت چہرے اور ہاتھوں کے علاوہ ساری کی ساری چھپانے کی چیز ہے

۔ (۱۴۰۱) عَنْ مُحَمَّدٍ أَنَّ عَائِشَۃَ نَزَلَتْ عَلٰی صَفِیَّۃَ أُمِّ طَلْحَۃَ الطَّلَحَاتِ فَرَأَتْ بَنَاتٍ لَھَا یُصَلِّیْنَ بِغَیْرِ خِمْرَۃٍ قَدْ حِضْنَ، قَالَ: فَقَالَتْ عَائِشَۃُ: لَا تُصَلِّیَنَّ جَارِیَۃٌ مِنْہُنَّ إِلاَّ فِی خِمَارٍ، إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دَخَلَ عَلَیَّ وَکَانَتْ فِیْ حِجْرِیْ جَاَرِیَۃٌ فَأَلْقٰی عَلَیَّ حَقْوَہُ فَقَالَ: ((شُقِّیْہِ بَیْنَ ھَذِہِ وَبَیْنَ الْفَتَاتِ الَّتِی فِی حِجْرِ أُمِّ سَلَمَۃَ فَإِنِّی لَا أُرَاھَا إِلَا قَدْحَاضََتْ أَوْلَا أُرَاھُمَا إِلاَّ قَدْ حَاضَتَا۔)) (مسند احمد: ۲۵۱۵۳)

محمد بن سیرین روایت کرتے ہے کہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا صفیہ امِّ طلحۂ طلحات کے پاس آئیں اوراس کی کچھ لڑکیوں کو دیکھا، جو بالغ ہو چکی تھیں، لیکن بغیر اوڑھنیوں کے نماز پڑھ رہی تھیں۔ محمد کہتے ہیں: سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: ان میں سے کوئی لڑکی بغیر اوڑھنی کے نماز نہ پڑھے کیونکہ میری تربیت میں ایک لڑکی تھی اور جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرے پاس آئے تو آپ نے میری طرف اپنی چادر ڈالی اور فرمایا: یہ چادر اس لڑکی اور ام سلمہ کی گود میں جو لڑکیاں ہیں ان کے درمیان تقسیم کر دے کیونکہ میرا خیال ہے کہ یہ بالغ ہو چکی ہیں۔
Haidth Number: 1401
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۰۱) تخریـج:… حدیث صحیح، أخرجہ ابوداود: ۶۴۲ (انظر: ۲۴۶۴۶)

Wazahat

Not Available