Blog
Books
Search Hadith

دوکپڑوں میں نماز کے مستحب ہونے اور ایک کپڑے میں جائز ہونے کا بیان اور صرف قمیص میں نماز پڑھنے والے شخص کا بیان کہ اگر شرمگاہ کھلنے کا اندیشہ ہو تو وہ کیا کرے

۔ (۱۴۱۰) عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ بْنِ بَقِیَّۃَ قَالَ: قَالَ أُبَیُّ بْنُ کَعْبٍ: اَلصَّلَاۃُ فِی الثَّوْبِ الْوَاحِدِ سُنَّۃٌ کُنَّا نَفْعَلُہُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَلَا یُعَابُ عَلَیْنَا، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُوْدٍ: إِنَّمَا کَانَ ذَاکَ إِذَا کَانَ فیِ الثِّیِابِ قِلَّۃٌ، فَأَمَّا إِذْ وَسَّعَ اللّٰہُ فَا لصَّلَاۃُ فِی الثَّوْبَیْنِ أَزْکٰی۔ (مسند احمد: ۲۱۵۹۸)

ابو نضرہ بن بقیہ کہتے ہیں کہ سیّدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: ایک کپڑے میں نماز پڑھنا سنت ہے، ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ایسا کرتے تھے اور ہم پر کوئی عیب نہیں لگایا جاتا تھا۔ یہ سن کر سیّدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: لیکنیہ لباس اس وقت تھا جب کپڑوں میں قلت تھی، اب اگر اللہ نے وسعت کر دی ہے تو دوکپڑوں میں نماز ادا کرنا زیادہ پاکیزگی والا ہے۔
Haidth Number: 1410
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۱۰) صحیح، أخرجہ عبد الرزاق: ۱۳۸۴، وأخرجہ البیھقی مطولا: ۲/ ۲۳۸ (انظر: ۲۱۲۷۶)۔

Wazahat

Not Available