Blog
Books
Search Hadith

دوکپڑوں میں نماز کے مستحب ہونے اور ایک کپڑے میں جائز ہونے کا بیان اور صرف قمیص میں نماز پڑھنے والے شخص کا بیان کہ اگر شرمگاہ کھلنے کا اندیشہ ہو تو وہ کیا کرے

۔ (۱۴۱۴) عَنْ نَافِعٍ قَالَ: کَانَ عَبْدُاللّٰہِ بْنُ عُمَرَ یَقُوْلُ: إِذَا لَمْ یَکُنْ لِلرَّجُلِ إِلاَّ ثَوْبٌ وَاحِدٌ فَلْیَأْتَزِرْ بِہِ ثُمَّ لِیُصَلِّ، فَإِنِّی سَمِعْتُ عُمَرَ یَقُولُ ذَلِکَ، وَیَقُولُ: لَا تَلْتَحِفُوا بِالثَّوْبِ إِذَا کَانَ وَحْدَہُ کَمَا تَفْعَلُ الْیَہُوْدُ۔ قَالَ نَافِعٌ: وَلَوْ قُلْتُ لَکَ إِنَّہُ أَسْنَدَ ذٰلِکَ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَرَجَوْتُ أَنْ لَا أَکُوْنَ کَذَبْتُ۔(مسند احمد: ۹۶)

نافع کہتے ہیں کہ سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کہا کرتے تھے: جب آدمی کے پاس صرف ایک ہی کپڑا ہو تو وہ اسے ازار بنا کر نماز پڑھ لیا کرے، کیونکہ میں نے سیّدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو اسی طرح کہتے ہوئے سنا تھا۔ اور سیّدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے تھے: جب ایک ہی کپڑا ہو تو اس سے اس طرح التحاف نہ کیا کرو، جس طرح کہ یہودی کرتے ہیں۔ نافع کہتے ہیں: اگر میں یہ کہہ دوں کہ سیّدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے یہ قول رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف منسوب کیا تھا تو مجھے امید ہے کہ جھوٹا نہیں قرار پاؤں گا۔
Haidth Number: 1414
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۱۴) تخریـج:… اسنادہ حسن، أخرجہ ابوداود: ۶۳۵ (انظر: ۹۶، ۶۳۵۶)۔

Wazahat

فوائد:… مسند احمد کی دوسری روایت (۶۳۵۶) کے الفاظ یہ ہیں: انھوں نے کہا: لَایَشْتَمِلْ اَحَدُکُمْ فِیْ الصَّلَاۃِ اِشْتِمَالَ الْیَھُوْدِ، لِیَتَوَشَّحْ ، مَنْ کَانَ لَہٗثَوْبَانِفَلْیَأْتَزِرْ وَلْیَرْتَدْ، وَمَنْ لَّمْ یَکُنْ لَہٗثَوْبَانِفَلْیَأْتَزِرْ، ثُمَّ لِیُصَلِّ۔ یعنی: کوئی آدمی نماز مین یہودیوں کی طرح چادر نہ لپیٹا کرے، البتہ توشیح کر لیا کرے، جس کے پاس دو کپڑے ہوں تو وہ ایک سے ازار بنا لے اور ایک سے اوپر والی چادر، اور جس کے پاس دو کپڑے نہ ہوں تو وہ صرف ازارباندھ کر نماز پڑھ لیا کرے۔ (یہودیوں کی طرح لپیٹنے سے مراد یہ ہے کہ ایک کپڑے کو یوں لپیٹ لیا جائے کہ ہاتھ بھی باہر نہ رہے۔) توشیح: توشیحیہ ہے کہ کپڑے کا ایک کنارہ بائیں ہاتھ کے نیچے سے لے جا کر داہنے کندھے پر ڈالنا اور دوسرا کنارہ داہنے کے تلے سے بائیں کندھے پر ڈالنا، پھر دونوں کناروں کو ملا کر سینہ پر گرہ دے دینا۔