Blog
Books
Search Hadith

اِشْتِمَالُ الصَّمَّائ اور ایک کپڑے میں گوٹھ مانے کی کراہیت کا بیان

۔ (۱۴۱۸) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما أَنَّ نَبِیَّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَا تَرْتَدُوْا الصَّمَّائَ فِیْ ثَوْبٍ وَاحِدٍ، وَلَایَأَکُلْ أَحَدُکُمْ بِشِمَالِہِ، وَلَایَمْشِ فِی نَعْلٍ وَاحِدَۃٍ، وَلَایَحْتَبِ فِیْ ثَوْبٍ وَاحِدٍ۔)) (مسند احمد: ۱۴۹۱۷)

سیّدناجابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایک کپڑے میں بولی بکّل نہ مارو اور تم میں سے کوئی نہ بائیں ہاتھ کے ساتھ کھائے، نہ ایک جوتے میں چلے اور نہ ایک کپڑے میں گوٹھ مار کر بیٹھے۔
Haidth Number: 1418
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۱۸) تخریـج:… أخرجہ مسلم: ۲۰۹۹(انظر: ۱۴۱۱۸)۔

Wazahat

فوائد:… اشتمال الصمائ اور گوٹھ مارنے کی وضاحت اوپر ہو چکی ہے۔ بائیں ہاتھ سے کھانے اور ایک جوتے میں چلنے سے منع کیا گیا، کیونکہیہ دونوں شیطان کی عادتیں ہیں: سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((لِیَأْکُلْ أَحَدُکُمْ بِیَمِیْنِہٖ، وَلْیَشْرَبْ بِیَمِیْنِہٖ، وَلْیَأْخُذْ بِیَمِیْنِہٖ، وَلْیُعْطِ بِیَمِیْنِہٖ، فَإِنَّ الشَّیْطَانُیَأْکُلُ بِشِمَالِہٖ،وَیَشْرَبُ بِشِمَالِہٖ،وَیُعْطِیْ بِشِمَالِہٖ،وَیَأْخُذُ بِشِمَالِہٖ۔)) یعنی: ہر کوئی دائیں ہاتھ سے کھائے، دائیں سے پئے، دائیں ہاتھ سے لے اور دائیں ہاتھ سے ہی دے، کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے، بائیں ہاتھ سے پیتا ہے، بائیں ہاتھ سے دیتا ہے اور بائیں ہاتھ سے لیتا ہے۔ (ابن ماجہ: ۲/۳۰۳، احمد: ۲/۳۲۵/ ۳۴۹، صحیحہ: ۱۲۳۶) سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((اِنَّ الشَّیْطَانَیَمْشِيْ فِيْ النَّعْلِ الْوَاحِدَۃِ۔)) یعنی: بیشک شیطان ایک جوتا پہن کر چلتا ہے۔ ( مشکل الآثار للطحاوی: ۲/۱۴۲، الصحیحۃ: ۳۴۸ )