Blog
Books
Search Hadith

ان جگہوں کا بیان جن میں نماز پڑھنے سے منع کیا گیا اور جن میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے

۔ (۱۴۲۴) عَنْ ابْنِ مُغَفَّلِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاۃُ وَأَنْتُمْ فِی مَرَابِضِ الْغَنَمِ فَصَلُّوْا ، وَإِذَا حَضَرَتْ وَأَنْتُمْ فِی أَعْطَانِ الإِْبِلِ فَـلَا تُصَلُّوْا، فَإِنَّہَا خُلِقَتْ مِنَ الشَّیَاطِیْن۔))(مسند احمد: ۲۰۸۱۵)

سیّدنا عبد اللہ بن مغفل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب نماز کا وقت آ جائے اور تم بکریوں کے باڑوں میں ہو تو نماز پڑھ لیا کرو، لیکن جب نماز حاضر ہو جائے اور تم اونٹوں کے باڑوں میں ہو تو وہاں نماز نہ پڑھا کرو، کیونکہیہ شیطانوں سے پیدا کیے گئے ہیں۔
Haidth Number: 1424
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۲۴) تخریـج:… حدیث صحیح، أخرجہ ابن ماجہ: ۷۶۹، والنسائی: ۲/ ۵۶ (انظر: ۱۶۷۸۸)

Wazahat

فوائد:… اونٹوں کو شیطانوں سے پیدا کیا گیا ہے اس کا مفہوم یہ ہے کہ ان کے مزاج میں نفرت اور سرکشی پائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے نماز خراب ہو سکتی ہے یا نمازی کا نقصان ہو سکتا ہے، عرب لوگ ہر سرکش کو شیطان کہہ دیتے ہیں۔