Blog
Books
Search Hadith

جوتوں میں نماز پڑھنے کا بیان

۔ (۱۴۲۶) عَنْ عَمْرِوبْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْیَنْفَتِلُ عَنْ یَمِیْنِہِ وَعَنْ شِمَالِہِ، وَرَأَیْتُہُیُصَلِّیْ حَافِیًا وَمُنْتَعِلاً، وَرَأَیْتُہٗیَشْرَبُ قَائِمًا وَقَاعِدًا۔ (مسند احمد: ۷۰۲۱)

سیّدنا عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اس کے دادا (سیّدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ) سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تھا، آپ (سلام پھیرنے کے بعد کبھی) دائیں طرف سے پھرتے تھے اور کبھی بائیں طرف سے، آپ ننگے پاؤں بھی نماز پڑھ لیتے تھے اور جوتا پہن کربھی، نیز میں نے دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھڑے ہو کر بھی پی لیا کرتے تھے اور بیٹھ کر بھی۔
Haidth Number: 1426
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۲۶) تخریـج:… صحیح لغیرہ، ھذا الحدیث ھو ثلاثۃ احادیث:أما الحدیث الاول وھو: رایت رسول اللّٰہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یصلیینفتل عن یمینہ وعن شمالہ۔ فأخرجہ ابن ماجہ: ۹۳۱۔ والحدیث الثانی وھو قولہ: رایتہیصلی حافیا ومنتعلا۔ فأخرجہ ابوداود: ۶۵۳، وابن ماجہ: ۱۰۳۸۔ والحدیث الثالث وھو : رایتہیشرب قائما وقاعدا۔ فأخرجہ الترمذی: ۱۸۸۳ (انظر: ۶۶۲۷، ۷۰۲۱)۔

Wazahat

Not Available