Blog
Books
Search Hadith

جوتوں میں نماز پڑھنے کا بیان

۔ (۱۴۳۱) عَنْ أَبِی الْأَوْبَرِ قَالَ: أَتٰی رَجُلٌ أَبَا ھُرَیْرَۃَ، فَقَالَ: أَنْتَ الَّذِی تَنْہٰی النَّاسَ أَنْ یُصَلُّوا وَعَلَیْہِمْ نِعَالُھُمْ؟ قَالَ: لَا، وَلٰکِنْ وَرَبِّ ھٰذِہِ الْحُرْمَۃِ لَقَدْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْ إِلٰی ھٰذَا الْمَقَامِ وَعَلَیْہِ نَعْلَاہُ وَانْصَرَفَ وَھُمَا عَلَیْہِ، وَنَھٰی النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ صِیَامِیَوْمِ الْجُمْعَۃِ إِلاَّ أَنْ یَکُوْنَ فِیْ أَیَّامٍ (وَفِی رِوَایَۃٍ): رَأَیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلّٰی فِی نَعْلَیْہِ۔ (مسند احمد: ۸۷۵۷)

ابو الأوبرکہتے ہیں کہ ایک آدمی سیّدناابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس آیا اور کہا: آپ ہیں جو لوگوں کو جوتوں میں نماز پڑھنے سے منع کرتے ہیں؟ سیّدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے جواب دیا: نہیں، بلکہ اس حرم کے رب کی قسم ہے کہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو جوتے پہن کر اس مقام کی طرف نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تھا اور جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تھے تو جوتے پہنے ہوئے تھے۔ (مزید غور کرو کہ) نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرما دیا إلاّیہ کہ دوسرے دنوں میں آ جائے۔ اورایک روایت میں ہے: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اپنے جوتوں میں نماز پڑھی۔
Haidth Number: 1431
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۳۱) تخریـج:… صحیح لغیرہ، أخرجہ ابن راہویہ: ۲۳۷، والطحاوی: ۱/ ۵۱۱ (انظر: ۸۷۷۲، ۹۴۶۷)۔

Wazahat

فوائد:… الا یہ کہ وہ دوسرے دنوں میں آجائے کا مفہوم یہ ہے کہ اگر کوئی آدمی کسی قسم کے روزے رکھ رہا ہو اور بیچ میں جمعہ کا دن آجائے تو اس کا روزہ رکھ لینے میں کوئی حرج نہیں، مقصودِ احادیثیہ ہے کہ صرف جمعہ کے دن کو روزے کے ساتھ خاص نہ کیا جائے۔