Blog
Books
Search Hadith

جوتوں میں نماز پڑھنے کا بیان

۔ (۱۴۳۲) عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ یَعْقُوبَ عَنْ غُلَامٍ مِنْ أَھْلِ قُبَائٍ أَنَّہُ أَدْرَکَہُ شَیْخًا أَنَّہُ قَالَ: جَائَ نَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِقُبَائٍ فَجَلَسَ فِیْ فَیْئِ الْأَحْمَرِ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ فِیْ فِنَائِ الْأَجْمِ) وَاجْتَمَعَ إِلَیْہِ نَاسٌ فَاسْتَسْقٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَسُقِیَ فَشَرِبَ وَأَنَا عَنْ یَمِیْنِہِ وَأَنَاأَحْدَثُ الْقَوْمِ، فَنَاوَلَنِیْ فَشَرِبْتُ وَحَفِظْتُ أَنَّہُ صَلّٰی بَِنا یَوْمَئِذٍ الصَّلَاۃَ وَعَلَیْہِ نَعْلَاہُ لَمْ یَنْزَعْہُمَا۔ (مسند احمد: ۱۶۱۷۹)

مجمع بن یعقوب اہل قبا کے ایک ایسے لڑکے سے بیان کرتے ہیں، جس کوانہوں نے بڑھاپے کی حالت میں پایا تھا، اس نے کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمارے پاس قبا میں آئے تو گھنے درختوں کے سائے میں بیٹھ گئے اور لوگ بھی آپ کے پاس جمع ہو گئے۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پانی طلب کیا، پس آپ کو پانی دے دیا گیا اور آپ نے پی لیا۔ میں آپ کی دائیں طرف تھا اور میں لوگوںمیں نو عمرلڑکا تھا، پھر آپ نے (پیالہ) مجھے پکڑا دیا اور میں نے بھی اس سے پانی پیا۔ مجھے یاد آ رہا ہے کہ اس دن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی تھی، جبکہ آپ نے جوتے پہنے ہوئے تھے اور انہیں اتارا نہیں تھا۔
Haidth Number: 1432
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۳۲) تخریـج:… اسنادہ ضعیف، الراوی عن الصحابی مبھم ، أخرجہ مختصرا البزار: ۵۹۸، وأخرجہ ابن سعد: ۱/ ۴۸۰ (انظر: ۱۶۰۸۱، ۱۷۹۴۴) لکن صلاتہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فی النعلین ثابتۃ۔

Wazahat

فوائد:… حدیث میں موجود بریکٹ والی عبارت کو سامنے رکھ کر ترجمہ کیا گیا ہے جیسے کہ فوائد کے ضمن میں وضاحت موجود ہے۔