Blog
Books
Search Hadith

جوتوں میں نماز پڑھنے کا بیان

۔ (۱۴۳۳) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِیْلَ بْنِ مُجَمِّعٍ قَالَ قِیْلَ لِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ حَبِیْبَۃَ: مَا أَدْرَکْتَ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَقَدْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَدِمَ وَھُوَ غُلَامٌ حَدِیْثٌ، قَالَ جاَئَ نَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمًا إِلٰی مَسْجِدِنَا یَعْنِی مَسْجِدَ قُبَائٍ، قَالَ فَجِئْنَا فَجَلَسْنَا إِلَیْہِ وَجَلَسَ إِلَیْہِ النَّاسُ، قَالَ: فَجَلَسَ مَاشَائَ اللّٰہُ أَنْ یَجْلِسَ ثُمَّ قَامَ یُصَلِّیْ فَرَأَیْتُہُیُصَلِّیْ فِیْ نَعْلَیْہِ۔ (مسند احمد: ۱۹۱۵۹)

(دوسری سند) محمد بن اسمعیل سے مروی ہیکہ سیّدنا عبد اللہ بن ابی حبیبہ سے پوچھا گیا کہ انھوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کیا (علمی چیز) حاصل کی؟ جب رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم آئے تھے تو اس وقت یہ نو عمر لڑکے تھے، بہرحال انہوں نے جواب دیا : ایک دن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمارے پاس ہماری مسجد یعنی مسجد قبا میں تشریف لائے ، ہم بھی آکر آپ کے پاس بیٹھ گئے اور دوسرے لوگ بھی پہنچ گئے۔ پھر جب تک اللہ نے چاہا آپ بیٹھے رہے، پھر کھڑے ہوکر نماز پڑھنے لگے، میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ جوتوں میں نماز پڑھ رہے تھے۔
Haidth Number: 1433
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۳۳) تخریـج:… اسنادہ ضعیف لابھام الراوی عن عبد اللہ بن ابی حبیبۃ۔ وانظر الحدیث بالطریق الاول (انظر: ۱۸۹۵۱)۔

Wazahat

فوائد:… پہلی روایت کے مطابق آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم درختوں کے سائے میں بیٹھے تھے، جبکہ دوسری روایت کے مطابق آپ مسجد میں جلوہ افروز ہوئے؟ ممکن ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پہلے سائے میں ہی بیٹھے ہوں، پھر پانی پی کر مسجد میں جا کر بیٹھ گئے ہوں۔ پہلی روایت میں فِیْ فَیْئِ الْاَحْمَر کی بجائے فِیْ فِنَائِ الْأَجْم کے الفاظ زیادہ واضح اور ظاہر ہیں، اول اذکر الفاظ کا کوئی معنی سمجھ نہیں آ رہا۔ اور لفظ الأجم کو تین طرح سے پڑھا جا سکتا ہے: (۱)…’ ’الأَجْم ، اس کے معانی چھت والے گھر کے ہیں، اور فِنَائ کے معانی صحن اور فَیْئ کے معانی سائے کے ہیں۔ (۲)… الأُجُم ، اس کے معانی محل یا قلعہ کے ہیں۔ (۳)… الأَجَم ، یہ الأَجَمَۃ کی جمع ہے، اس کے معانی گھنے اور گنجان درختوں کے ہیں۔