ابو زبیر کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن عبد اللہ ؓ سے اس مقتول کے بارے میں سوال کیا کہ جس کے بارے میں سیدنا سحیم نے اعلان کیا تھا؟ انھوں نے کہا: ہم حنین میں تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا سحیم ؓ کو حکم دیا کہ وہ لوگوں میں یہ اعلان کر دے کہ صرف اور صرف جنت میں مومن داخل ہو گا۔