Blog
Books
Search Hadith

سونے والے کپڑے اور عورتوں کی شمیزوں میں نماز پڑھنے کا بیان اور چھوٹے بچے کے کپڑے کا حکم

۔ (۱۴۴۶) عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أُصَلِّیْ فِیْ ثَوْبِیَ الَّذِیْ آتِی فِیْہِ أَھْلِیْ؟ قَالَ: ((نَعَمْ، إِلَّا أَنْ تَرٰی فِیْہِ شَیْئًا تَغْسِلُہُ۔)) (مسند احمد: ۲۱۱۱۰)

سیّدنا جابر بن سمرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے پو چھا: کیا میںاس کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہوں جس میں اپنی بیوی کے پاس آتا ہوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہاں، لیکن اگر تو اس میں کوئی(گندگی والی ) چیز دیکھے تو اسے دھو لیا کر۔
Haidth Number: 1446
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۴۶) تخریـج:… صحیح، الا انہ اختلف فی رفع ھذا الحدیث ووقفہ، ومال الامام احمد وابو حاتم الی وقفہ، وصححہ مرفوعا ابن حبان والبوصیری۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۵۴۲ (انظر: ۲۰۸۲۵)۔

Wazahat

Not Available