Blog
Books
Search Hadith

سونے والے کپڑے اور عورتوں کی شمیزوں میں نماز پڑھنے کا بیان اور چھوٹے بچے کے کپڑے کا حکم

۔ (۱۴۴۷) حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا عَفَّانُ قَالَ: ثَنَا بِشْرٌ یَعْنِی ابْنَ مُفَضَّلٍ قَالَ: ثَنَا سَلَمَۃُ بْنُ عَلْقَمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیْرِیْنَ قَالَ: نُبِّئْتُ أَنَّ عَائِشَۃَ قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَا یُصَلِّیْ فِیِْ شُعُرِنَا۔ قَالَ بِشْرٌ: ھُوَ الثَّوْبُ الَّذِییُلْبَسُ تَحْتَ الدِّثَارِ۔ (مسند احمد: ۲۵۲۰۵)

محمد بن سرین کہتے ہیں: مجھے یہ بتایا گیا کہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا تھا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہماری شمیزوں میںنماز نہیں پڑھتے تھے۔ ایک راوی بشر کہتے ہیں کہ یہ وہ کپڑا ہے جسے قمیص کے نیچے پہنا جاتا ہے ۔
Haidth Number: 1447
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۴۷) تخریـج:… حدیث صحیح ، وھذا اسناد فیہ انقطاع، أخرجہ ابوداود: ۳۶۸، والترمذی: ۶۰۰، والنسائی: ۸/ ۲۱۷ (انظر: ۲۴۶۹۸)۔

Wazahat

فوائد:… یہ وہ کپڑا ہے جسے قمیص کے نیچے پہنا جاتا ہے سے مراد وہ لباس ہے جو بدن کے ساتھ ملا ہوا ہوتا ہے، اس کو تحتانی لباس کہتے ہیں، ہمارے ہاں عام طور پر عورتوں کے ایسے کپڑے کو شمیز کہا جاتا ہے۔