Blog
Books
Search Hadith

فرض نماز میں قبلہ رخ ہونے کا وجوب

۔ (۱۴۵۶) عَنْ رِفَاعَۃَ بْنِ رَاِفعٍ الزُّرَقِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ لِلْمُسِیْئِ فِیْ صَلَاتِہِ: ((إِذَا أَرَدْتَّ أَنْ تُصَلِّیَ فَتَوَضَّأْ فَأَحْسِنْ وُضُوْئَ کَ ثُمَّ اسْتَقْبِلِ الْقِبْلَۃَ ثُمَّ کَبِّرْ۔)) الحدیث۔ (مسند احمد: ۱۹۲۰۶)

سیّدنا رفاعہ بن رافع زرقی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مسیء الصلاۃ کو فرمایاتھا: جب تو نماز پڑھنے کا ارادہ کرے تو وضو کر اوروضو اچھا کر ، پھر قبلہ رخ ہوجا، پھر اللہ اکبر کہہ۔ الحدیث۔
Haidth Number: 1456
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۵۶) تخریـج:… حدیث صحیح وھذا اسناد حسن، أخرجہ البخاری فی القراء ۃ خلف الامام : ۱۱۲، وابن حبان: ۱۷۸۷، وأخرجہ اصحاب السنن و(انظر للتفصیل: ۱۸۹۹۵)۔

Wazahat

فوائد:… یہ ایک طویل حدیث ہے، جو کئی احکام و مسائل پر مشتمل ہے، اس میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نماز میں قبلہ رخ ہونے کا حکم دیا ہے۔ متعلقہ آدمی نے اچھے انداز میںنماز ادا نہیں کی تھی، اس لیے اس کو مُسِیْئُ الصَّلَاۃ کہتے ہیں، جن کا لفظی معنییہ ہے: نماز کو خراب کرنے والا۔