Blog
Books
Search Hadith

فرض نماز میں قبلہ رخ ہونے کا وجوب

۔ (۱۴۵۷) عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِیْعَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُسَبِّحُ وَھُوَ عَلَی الرَّاحِلَۃِ وَیُوْمِیئُ بِرَأْسِہِ قِبَلَ أَیِّ وَجْہٍ تَوَجَّہَ، وَلَمْ یَکُنْ رَسُوْلُ اللّٰہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَصْنَعُ ذٰلِکَ فِی الصَّلَاۃِ الْمَکْتُوبَۃِ۔ (مسند احمد: ۱۵۷۸۳)

سیّدنا عامر بن ربیعہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو سواری پر نفلی نماز پڑھتے ہوئے دیکھا،آپ اپنے سر سے اشارہ کرتے تھے (اور اس چیز کی کوئی پروا نہ کرتے کہ) جس طرف بھی آپ کا رخ ہو جاتا، البتہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرض نماز میں ایسا نہ کرتے تھے۔
Haidth Number: 1457
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۵۷) تخریـج:… أخرجہ البخاری: ۱۰۹۷، ومسلم: ۷۰۱ (انظر: ۱۵۶۷۲، ۱۵۶۹۵)۔

Wazahat

فوائد:… نفلی اور فرضی نمازوں میں قبلہ رخ نہ ہونے کی کن صورتوں میں گنجائش ہے؟ اس موضوع پر باب نمبر (۴) اور (۵) میں بحث کی جائے گی۔