Blog
Books
Search Hadith

کعبہ کے اندر نفلی نماز پڑھنے کا بیان

۔ (۱۴۵۸) عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْبَیْتَ فَجَلَسَ فَحَمِدَ اللّٰہِ وَأَثْنٰی عَلَیْہِ وَکَبَّرَ وَھَلَّلَ، ثُمَّ قَامَ إِلَی مَابَیْنَیَدَیْہِ مِنَ الْبَیْتِ فَوَضَعَ صَدْرَہُ عَلَیْہِ وَخَدَّہُ وَیَدَیْہُ۔ قَالَ: ثُمَّ کَبَّرَ وَھَلَّلَ وَ دَعَا ثُمَّ فَعَلَ ذٰلِکَ بِالْأَرْکَانِ کُلِّہَا، ثُمَّ خَرَجَ فَأَقْبَلَ عَلَی الْقِبْلَۃِ وَھُوَ عَلَی الْبَابِ، فَقَالَ: ((ھَذِہِ الْقِبْلَۃُ، ھٰذِہِ الْقِبْلَۃُ۔)) مَرَّتَیْنِ أَوْثَـلَاثًا۔ (مسند احمد: ۲۲۱۶۶)

سیّدنااسامہ بن زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ بیت اللہ میں داخل ہوا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وہاں بیٹھ گئے اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا اورتکبیر و تہلیل بیان کی،پھر اپنے سامنے والے بیت اللہ کے حصے کی طرف کھڑے ہوئے اور اپنا سینہ ، رخسار اور ہاتھ اس پر رکھ دیئے، پھر اللہ تعالیٰ کی تکبیر و تہلیل بیان کی اور دعا بھی کی، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تمام کونوں میں یہی عمل کیا۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم باہر تشریف لائے اور دروازے پر کھڑے ہو کر قبلہ کی طرف متوجہ ہوئے اور دو یا تین مرتبہ فرمایا: یہی قبلہ ہے،یہی قبلہ ہے۔
Haidth Number: 1458
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۵۸) تخریـج:… حدیث صحیح، أخرجہ النسائی: ۵/ ۲۲۰، وابن خزیمۃ: ۳۰۰۵، وأخرجہ البخاری: ۳۹۸، ومسلم: ۱۳۳۰ بلفظ: ان النبی ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لما دخل البیت دعا فی نواحیہ کلھا ولم یصل فیہ حتی خرج، فلما خرج رکع رکعتین فی قبُل الکعبۃ، وقال: ((ھذہ القبلۃ۔))۔ (انظر: ۲۱۷۵۴، ۲۱۸۲۳)۔

Wazahat

Not Available