Blog
Books
Search Hadith

کعبہ کے اندر نفلی نماز پڑھنے کا بیان

۔ (۱۴۶۰) عَنْ عَمْرِو بْنِ دِیْنَارٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ حَدَّثَ عَنْ بِلَالٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلّٰی فِی الْبَیْتِ۔ قَالَ: وَکَانَ ابْنُ عَبَّاسِ یَقُوْلُ: لَمْ یُصَلِّ فِیْہِ وَلٰکِنَّہُ کَبَّرَ فِی نَوَاحِیْہِ۔ (مسند احمد: ۲۴۴۱۶)

عمرو بن دینار سے مروی ہے کہ سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیّدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بیت اللہ میں نماز پڑھی تھی۔ انھوں نے کہا: سیّدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تو یہ بیان کرتے تھے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس میں نماز نہیں پڑھی تھی،البتہ اس کے مختلف کونوں میں تکبیر کہی (اللہ کی بڑھائی بیان کی) تھی۔
Haidth Number: 1460
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۶۰) تخریـج:… اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، أخرجہ ابن خزیمۃ: ۳۰۰۸، والطحاوی فی شرح معانی الآثار : ۱/ ۳۹۰، والطبرانی: ۱۰۳۳(انظر: ۲۳۹۱۹)

Wazahat

Not Available