Blog
Books
Search Hadith

مسافرکے لیے اپنی سواری پر بیٹھ کر نفلی نماز پڑھنے کا جواز

۔ (۱۴۶۴) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: کاَنَ رَسُوْلُ اللّٰہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِذَا أَرَادَ أَنْ یُصَلِّیَ عَلٰی رَاحِلَتِہِ تَطَوُّعًا اِسْتَقْبَلَ الْقَبِلَۃَ فَکَبَّرَ لِلصَّلَاۃِ ثُمَّ خَلّٰی عَنْ رَاحِلَتِہِ فَصَلّٰی حَیْثُمَا تَوَ جَّہَتْ بِہِ۔ (مسند احمد: ۱۳۱۴۰)

سیّدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب اپنی سواری پر نفل نماز پڑھنے کا ارادہ کرتے تو ایک دفعہ قبلہ رخ ہو کر نماز کے لیے اللہ اکبر کہتے، پھر اپنی سواری کوچھوڑ دیتے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز جاری رکھتے، سواری جس طرف مرضی رخ کر لیتی۔
Haidth Number: 1464
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۶۴) تخریـج:… حدیث صحیح، أخرجہ ابوداود: ۱۲۲۵، وانظر الحدیث السابق: ۴۳۴، ھو نفس ھذا الحدیث (انظر: ۱۳۱۰۹)۔

Wazahat

فوائد:… اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نمازی کو تکبیر تحریمہ کہتے وقت ایک دفعہ قبلہ رخ ہو جانا چاہیے، اس کے بعد سفر کی نوعیت کے مطابق قبلہ سے رخ پھیر لینے میں کوئی حرج نہیں۔