Blog
Books
Search Hadith

مسافرکے لیے اپنی سواری پر بیٹھ کر نفلی نماز پڑھنے کا جواز

۔ (۱۴۶۶) وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِثْلُہُ (مسند احمد: ۱۴۶۰۹)

سیّدناجابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اسی طرح کی حدیث بیان کی ہے۔
Haidth Number: 1466
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۶۶) تخریـج:… اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ مطولا و مختصرا ابوداود: ۱۲۲۷، والترمذی: ۳۵۱(انظر: ۱۴۵۵۵)۔

Wazahat

فوائد:… اس حدیث کے الفاظ یہ ہیں: سیّدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے کسی ضرورت کے لیے بھیجا، جب میں واپس آیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنی سواری پر نماز پڑھ رہے تھے، جبکہ سواری کا منہ مشرق کی طرف تھا، آپ اشارے کے ساتھ سجدہ اور رکوع کرتے اور رکوع کی بہ نسبت سجدے کے لیے زیادہ جھکتے تھے، میں نے آ کر سلام کہا تھا۔ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: فلاں فلاں کام کا کیا بنا؟ میں نماز پڑھ رہا تھا۔ اگر مدینہ منورہ میں مشرق کی طرف منہ کیا جائے تو نمازی کی دائیں جانب کعبہ کی طرف ہو جاتی ہے۔