Blog
Books
Search Hadith

مسافرکے لیے اپنی سواری پر بیٹھ کر نفلی نماز پڑھنے کا جواز

۔ (۱۴۶۷) عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْ عَلٰی رَاحِلَتِہِ مُقْبِلًا مِنْ مَکَّۃَ إِلَی الْمَدِیْنَۃِ حَیْثُ تَوَجَّہَتْ بِہِ، وَفِیْہِ نَزَلَتْ: {فَأَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہِ}۔ (مسند احمد: ۴۷۱۴)

سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مکہ سے مدینہ کی طرف آتے ہوئے اپنی سواری پر نماز پڑھتے تھے، سواری جدھر مرضی رخ کر لیتی تھی،یہ آیت اسی مسئلے کے بارے نازل ہوئی: {أَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللَّہِ} (تم جس طرف بھی منہ کرواللہ کا چہرہ وہاں ہی ہے)۔
Haidth Number: 1467
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۶۷) تخریـج:… أخرجہ البخاری: ۱۰۰۰، ومسلم: ۷۰۰ (انظر: ۴۴۷۰، ۴۷۱۴)۔

Wazahat

فوائد:… اس حدیث میں بیان کردہ صورت میں غالب اوقات یا پوری نماز میں کعبہ کی طرف نمازی کی پشت رہے گی۔