Blog
Books
Search Hadith

مسافرکے لیے اپنی سواری پر بیٹھ کر نفلی نماز پڑھنے کا جواز

۔ (۱۴۶۸) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْ عَلٰی حِمَارٍ وَھُوَ مُوَجِّہٌ (وَفِیْ رِوَایَۃِ وَھُوَ مُتَوَجِّہٌ) إِلَی خَیْبَرَ (مسند احمد: ۴۵۲۰)

سیّدنا عبداللہ بن عمر سے یہ بھی مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میںنے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو گدھے پر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، اس حال میں کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا رخ خیبر کی طرف تھا۔
Haidth Number: 1468
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۶۸) تخریـج:… اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، أخرجہ مسلم: ۷۰۰، وقد تقدم: انظر: ۴۳۸۔

Wazahat

فوائد:… خیبر مشرق کی سمت میں پڑتا تھا، جیسا کہ اس حدیث کے ان الفاظ سے معلوم ہوتا ہے: سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ آپ گدھے پر سوار ہو کر نماز پڑھ رہے تھے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا رخ خیبریعنی مشرق کی طرف تھا۔ (مسند احمد: ۵۲۰۶)