Blog
Books
Search Hadith

مسافرکے لیے اپنی سواری پر بیٹھ کر نفلی نماز پڑھنے کا جواز

۔ (۱۴۷۰) عَنْ أَنَسِ بْنِ سِیْرِیْنَ قَالَ تَلَقَّیْنَا أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ حِیْنَ قَدِمَ مِنَ الشَّامِ فَلَقِیْنَاہُ بِعَیْنِ التَّمْرِ وَھُوَ یُصَلِّیْ عَلٰی دَابَّتِہِ لِغَیْرِ الْقِبْلَۃِ، فَقُلْنَا لَہُ: إِنَّکَ تُصَلِّیْ إِلٰی غَیْرِ الْقَبِلَۃِ؟ فَقَالَ: لَوْ لَا أَ نِّیْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَفْعَلُ ذٰلِکَ مَافَعَلْتُ۔ (مسند احمد: ۱۳۱۴۴)

انس بن سیرین کہتے ہیں: جب سیّدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ شام سے آئے،تو ہم انہیں عین التمر مقام پر ملے، ہم نے دیکھا کہ وہ ا پنی سواری پر غیر قبلہ کی طرف نمازپڑھ رہے تھے، پس ہم نے ان سے کہا: آپ غیر قبلہ کی طرف نمازپڑھتے ہیں؟ انہوںنے جواب دیا:اگر میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ایسے کرتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میںبھی ایسے نہ کرتا۔
Haidth Number: 1470
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۷۰) تخریـج:… أخرجہ البخاری: ۱۱۰۰، ومسلم: ۷۰۲ (انظر: ۱۳۱۱۳)۔

Wazahat

Not Available