Blog
Books
Search Hadith

مسافرکے لیے اپنی سواری پر بیٹھ کر نفلی نماز پڑھنے کا جواز

۔ (۱۴۷۱) عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِیْعَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْ عَلٰی ظَہْرِ رَاحِلَتِہِ النَّوَافِلَ فِیْ کُلِّ جِہَۃٍ۔ (مسند احمد: ۱۵۷۷۲)

سیّدناعامر بن ربیعہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو سواری کی پیٹھ پر ہر جہت کی طرف نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تھا۔
Haidth Number: 1471
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۷۱) تخریـج:… أخرجہ البخاری: ۱۰۹۳، ومسلم: ۷۰۱ (انظر: ۱۵۶۷۲، ۱۵۶۸۶)۔

Wazahat

فوائد:… عین التمر مقام ،شام کے ساتھ ملا ہوا عراق کے راستے پر پڑتا ہے ۔ جہاں تک ممکن ہو سکے فرضی اور نفلی نماز میں قبلہ رخ ہونے کا اہتمام کیا جائے گا، مذکورہ بالا احادیث میں سواری جیسے عذر کی بنا پر نفلی نماز کے لیے قبلہ رخ ہونے کے معاملے میں ایک رخصت دی گئی ہے۔ البتہ حدیث نمبر (۴۳۵) سے ثابت ہوتا ہے کہ نمازی کو تکبیر تحریمہ کہتے وقت ایک دفعہ قبلہ رخ ہو جانا چاہیے، اس کے بعد سفر کی نوعیت کے مطابق قبلہ سے رخ پھیر لینے میں کوئی حرج نہیں، ذہن نشین رہنا چاہیے کہ یہ رخصت سفر و حضر کے لیے عام ہے۔ ہمارے ہاں عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ آرام دہ سفر اور گاڑیاں ہونے کے باوجود نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اس سنت پر عمل نہیں کیا جاتا، بلکہ اکثریت کو دوران سفر موسیقی اور فحش گانے سننے یا گندی اور حیا باختہ فلمیں دیکھنےیا گپ شپ لگانے کا نشہ کی حد تک شوق ہوتا ہے۔ ہمیں اپنے مہربان نبی کی اطاعت و فرمانبرداری کا اہتمام کرنا چاہیے۔