Blog
Books
Search Hadith

نمازی کے آگے گزرنے والے آدمی وغیرہ کو روکنے کا بیان

۔ (۱۴۸۴) عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍنِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِذَا کَانَ أَحَدُکُمْ یُصَلِّیْ فَـلَا یَدَعْ أَحَدًا یَمُرُّ بَیْنَیَدَیْہِ، وَلْیَدْرَأْہُ مَا اسْتَطَاعَ، فَإِنْ أَبٰی فَلْیُقَاتِلْہُ، فَإِنَّمَا ھُوَ شَیْطَانٌ۔)) (مسند احمد: ۱۱۳۱۹)

سیّدنا ابوسعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میںسے کوئی شخص نمازپڑھ رہا ہو تو کسی کو اپنے آگے سے نہ گزرنے دے اور اپنی طاقت کے مطابق اسے ہٹائے،اگر وہ (رکنے سے) انکار کرے تواس سے لڑے کیونکہ وہ شیطان ہے۔
Haidth Number: 1484
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۸۴) تخریـج:… أخرجہ مسلم: ۵۰۵ (انظر: ۱۱۲۹۹)۔

Wazahat

فوائد:… گزرنے والے پر شیطان کا اطلاق کرنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ شیطانی فعل کر رہا ہے۔