Blog
Books
Search Hadith

نمازی کے آگے گزرنے والے آدمی وغیرہ کو روکنے کا بیان

۔ (۱۴۸۸) عَنْ إِبَرَاھِیْمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِیْ أَبیِْ عَنْ أَبِیْہِ قَالَ کُنْتُ أُصَلِّیْ فَمَرَّ رَجُلٌ بَیْنَیَدَیَّ فَمَنَعْتُہُ فَأَبٰی، فَسَأَلْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فَقَالَ: لَایَضُرُّکَیَا ابْنَ أَخِیْ۔ (مسند احمد: ۵۲۳)

ابراہیم بن سعد اپنے باپ سے اور وہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں: میں نماز پڑھ رہا تھا ، میرے سامنے سے ایک آدمی گزرا،میں نے اسے روکا، لیکن اس نے رکنے سے انکار کردیا۔ پھرمیں نے سیّدنا عثمان بن عفان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے پوچھا تو انہوں نے کہا: میرے بھتیجے! وہ تجھے نقصان نہیں دے گا۔
Haidth Number: 1488
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۸۸) تخریـج:… صحیح، فیہ سوید بن سعید، لکنہ قد توبع، أخرجہ الطحاوی فی شرح معانی الآثار : ۱/ ۴۶۴ (انظر: ۵۲۳)۔

Wazahat

فوائد:… ممکن ہے کہ اس نمازی کو اس سے زیادہ روکنے کی طاقت نہ ہو، اس لیے سیّدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اسے یہ بات کہی ہو، کیونکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے طاقت کے مطابق گزرنے والے کو روکنے کی تلقین کی ہے۔ بہرحال یہ موقوف روایت ہے، اس باب میں مرفوع احادیث واضح ہیں۔