Blog
Books
Search Hadith

نمازی کے آگے گزرنے والے آدمی وغیرہ کو روکنے کا بیان

۔ (۱۴۹۰) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَا صِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ بَیْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِبَعْضِ أَعْلَی الْوَ ادِیْ نُرِیْدُ أَنْ نُصَلِّیَ، قَدْ قَامَ وَ قُمْنَا إِذْ خَرَجَ عَلَیْنَا حِمَارٌ مِنْ شَعْبِ أَبِیِْ دُبِّ شَعْبِ أَبِیْ مُوْسٰی فَأَ مْسَکَ النَّبِیُّ فَلَمْ یُکَبِّرْ وَ أَ جْرٰی إِ لَیْہِیَعْقُوْبَ بْنَ زَمْعَۃَ حَتَّی رَدَّہُ۔ (مسند احمد: ۶۸۹۸)

سیّدناعبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: ایک دفعہ ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ کسی وادی کے بالائی حصے میں تھے، ہم چاہتے تھے کہ نماز پڑھیں، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھڑے ہوگئے اور ہم بھی کھڑے ہوگئے، لیکن اچانک شعبِ ابی دبّ یعنی شعبِ ابی موسیٰ سے ایک گدھا ہماری طرف نکل آیا، پس نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رک گئے اورتکبیر نہ کہی، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یعقوب بن زمعہ کو اس کی طرف دوڑایا حتی کہ ا س نے اسے واپس لوٹا دیا۔
Haidth Number: 1490
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۹۰) تخریـج:… اسنادہ ضعیف لانقطاعہ، عمرو بن شعیب لم یدرک عبد اللہ بن عمرو، أخرجہ عبد الرزاق: ۲۳۳۳ (انظر: ۶۸۹۸)۔

Wazahat

فوائد:… مکہ میں ایک وادی کا نام شعب ابی دبّ ہے، آج کل اس کو دَحْلَۃ الجِنّ کہتے ہیں، کسی راوی نے اس گھاٹی کے مقام کی وضاحت کرنے کے لیے شعب ِ ابی موسی کہا ہے، نہ کہ اس لیے کہ عہد نبوی مین یہ اس کا دوسرا نام تھا۔