Blog
Books
Search Hadith

نمازی کے آگے گزرنے والے آدمی وغیرہ کو روکنے کا بیان

۔ (۱۴۹۲) عَنْ مَیْمُرنَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِذَا سَجَدَ وَثَمَّ بَہْمَۃٌ أَرَادَتْ أَنْ تَمُرَّ بَیْنَیَدَیْہِ تَجَافٰی۔ (مسند احمد: ۲۷۳۴۵)

زوجہ ٔ رسول سیدہ میمونہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں کہ رسول للہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب سجدہ کرتے اور وہاںبکری کا کوئی بچہ ہوتا جو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے سے گزرنا چاہتا تو (وہ گزر جاتا)۔آپ (سجدہ میں اپنے ہاتھ اپنے پہلوؤں سے) دور کرلیتے۔
Haidth Number: 1492
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۴۹۲) تخریـج:… أخرجہ مسلم: ۴۹۶(انظر: ۲۶۸۰۹)۔

Wazahat

فوائد:… سنن ابو داود کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ((اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ اِذَا سَجَدَ جَافٰی بَیْنَیَدَیْہِ حَتّٰی لَوْ اَنَّ بَھْمَۃً اَرَادَتْ اَنْ تَمُرَّ تَحْتَ یَدَیْہِ مَرَّتْ۔)) بیشک نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب سجدہ کرتے تو ہاتھوں کے درمیان فاصلہ کرتے، (یعنی ان کو پہلوؤں سے جدا کرتے) حتی کہ اگر کوئی میمناآپ کے سامنے والے حصے کے نیچے سے گزرنا چاہتا تو وہ گزر جاتا۔