Blog
Books
Search Hadith

نماز کے جامع طریقے کا بیان

۔ (۱۵۱۵) حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا ھَمَّامٌ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَۃَ قَالَ حَدَّثَنِیْ عَبْدُالْجَبَّارِ بْنُ وَائِلٍ عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ وَائِلٍ وَمَوْلٰی لَھُمْ أَنَّہُمَا حَدَّثَاہُ عَنْ أَبِیْہِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ أَنَّہُ رَأَی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَفَعَ یَدَیْہِ حِیْنَ دَخَلَ فِی الصَّلَاۃِ وَصَفَ ھَمَّامٌ حِیَالَ أُذُنَیْہِ ثُمَّ الْتَحَفَ بِثَوْبِہِ ثُمَّ وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنٰی عَلَی الْیُسْرٰی فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ أَخْرَجَ یَدَیْہِ مِنَ الثَّوْبِ ثُمَّ رَفَعَہُمَا فَکَبَّرَ فَرَکَعَ، فَلَمَّا قَالَ: سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗرَفَعَیَدَیْہِ، فَلَمَّا سَجَدَ سَجَدَ بَیْنَ کَفَّیْہِ۔ (مسند احمد: ۱۹۰۷۲)

سیّدنا وائل بن حجر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوںنے دیکھا کہ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز میں داخل ہوئے تو کانوںکے برابر تک اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کپڑا لپیٹ لیااوراپنا دایاں ہاتھ بائیں پر رکھا، جب رکوع کرنے لگے تو اپنے ہاتھ کپڑے سے نکالے ، رفع الیدین کیا اوراللہ اکبر کہہ کر رکوع کیا، پھر جب سمع اللہ لمن حمدہ کہا تو رفع الیدین کیا، جب سجدہ کیا تو اپنی ہتھیلیوں کے درمیان سجدہ کیا۔
Haidth Number: 1515
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۵۱۵) تخریـج:… أخرجہ مسلم: ۴۰۱ (انظر: ۱۸۸۶۶)۔

Wazahat

فوائد:… پچھلی حدیث کے مطابق اگرچہ صحابہ کرام کپڑوں کے نیچے ہی رفع الیدین کر لیا کرتے تھے، لیکن اس حدیث ِ مبارکہ سے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اہتمام کا علم ہوا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے رفع الیدین کرتے وقت اپنے ہاتھ کپڑے سے باہر نکالے۔