Blog
Books
Search Hadith

نماز کے جامع طریقے کا بیان

۔ (۱۵۲۲) عَنْ رِفَاعَۃَ بْنِ رَافِعٍ الزُّرَقِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ قَالَ جَائَ رَجُلٌ وَرَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جَالِسٌ فِی الْمَسْجِدِ فَصَلّٰی قَرِیْبًا مِنْہُ، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَقَالَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((أَعِدْ صَلَاتَکَ فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ۔)) قَالَ فَرَجَعَ فَصَلّٰی کَنْحَوٍ مِمَّا صَلّٰی، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ لَہُ: ((أَعِدْ صَلَاتَکَ فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ۔)) فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! عَلِّمْنِیْ کَیْفَ أَصْنَعُ؟ قَالَ: ((إِذَا اسْتَقْبَلْتَ الْقِبْلَۃَ فَکَبِّرْ ثُمَّ اقْرَأْ بِأُمِّ الْقُرْآنِ، ثُمَّ اقْرَأْ بِمَاشِئْتَ، فَإِذَا رَکَعْتَ فَاجْعَلْ رَاحَتَیْکَ عَلٰی رُکْبَتَیْکَ وَامْدُدْ ظَہْرَکَ وَمَکِّنْ لِرُکُوعِکَ فَإِذَا رَفَعْتَ رَأْسَکَ فَأَقِمْ صُلْبَکَ حَتّٰی تَرْجِعَ الْعِظَامُ إِلَی مَفَاصِلِہَا ، وَإِذَا سَجَدْتَّ فَمَکِّنْ لِسُجُوْدِکَ فَإِذَا رَفَعْتَ رَأْسَکَ فَاجْلِسْ عَلٰی فَخِذِکَ الْیُسْرٰی ثُمَّ اصْنَعْ ذٰلِکَ فِی کُلِّ رَکْعَۃٍ وَسَجْدَۃٍ۔ (مسند احمد: ۱۹۲۰۴)

صحابیٔ رسول سیّدنا رفاعہ بن رافع زرقی ر ضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی آیا اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے، اس نے آپ کے قریب نماز پڑھی، اور پھر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف گیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نماز دوبارہ پڑھو، کیونکہ تم نے نماز ادا نہیں کی۔ وہ واپس تو چلا گیا، لیکن پہلے کی طرح نماز ادا کر کے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آگیا، آپ نے پھر فرمایا: نماز دوبارہ پڑھ کیونکہ تو نے نماز نہیں پڑھی۔ وہ کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! تو پھر آپ مجھے سکھا دیں کہ میں کیسے نماز ادا کروں؟ آپ نے فرمایا: جب تو قبلہ رخ ہوجائے تو اللہ اکبر کہہ، پھر سورۂ فاتحہ کی تلاوت کر اور اس کے بعد جتنا چاہے قرآن پڑھ سکتا ہے، جب تو رکوع کرے تو اپنی ہتھلیاں اپنے گھٹنوں پر رکھ، اپنی کمر کو پھیلا دے اور اپنے رکوع میں پوری طرح مطمئن ہو جا، جب تو اپنا سر اٹھائے تو اپنی کمر کو سیدھا کر حتی کہ ہڈیاںاپنے جوڑوں کی طرف لوٹ آئیں، جب سجدہ کرے تو مکمل اطمینان کے ساتھ سجدہ کر ،پھر جب تو اپنا سر اٹھائے تو اپنی بائیں ران پر بیٹھ جا، پھر اسی طریقے کے مطابق رکوع اور سجدے کیا کر۔
Haidth Number: 1522
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۵۲۲) تخریـج:… حدیث صحیح، أخرجہ ابوداود: ۸۵۸، ۸۶۱، والنسائی: ۲/ ۲۰، وابن ماجہ: ۴۶۰(انظر: ۱۸۹۹۵)۔

Wazahat

فوائد:… حدیث ِ مبارکہ کے ان الفاظ ((ثُمَّ اِقْرَأْ بِأُمِّ الْقُرْآنِ، ثُمَّ اِقْرَأَ بِمَاشِئْتَ )) یعنی: پھر سورۂ فاتحہ کی تلاوت کر اور پھر (قرآن میں سے) جو چاہے۔ سے پتہ چلتا ہے کہ جن روایات میں صرف یہ الفاظ ہیں: پھر (قرآن میں سے) جو آسان لگے اس کی تلاوت کر وہ کسی راوی کا اختصار ہیں، اصل اور تفصیلی روایت میں سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد مزید تلاوت کرنے کی تعلیم دی گئی ہے۔