Blog
Books
Search Hadith

تکبیر تحریمہ وغیرہ کے وقت رفع الیدین کرنے کا بیان (رفع الیدین قبل از رکوع و بعد از رکوع)

۔ (۱۵۳۳) عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ ثَـلَاثٌ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَعْمَلُ بِھِنَّ قَدْ تَرَکَھُنَّ النَّاُسُ، کَانَ یَرْفَعُیَدَیْہِ مَدًّا إِذَا دَخَلَ فِی الصَّلَاۃِ، وَیُکَبِّرُ کُلَّمَا رَکَعَ وَرَفَعَ ، وَالسُّکُوْتُ قَبْلَ الْقِرَائَۃِیَدْعُوْ وَیَسْأَلُ اللّٰہَ مِنْ فَضْلِہِ۔ (مسند احمد: ۹۶۰۶)

سیّدناابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: تین چیزیں ہیں، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمیشہ ان پر عمل کرتے تھے، لیکن لوگوں نے ان کو ترک کر دیا ہے: جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز میں داخل ہوتے تو اپنے ہاتھ پھیلا کر اٹھاتے تھے اور رکوع کرتے وقت اور اس سے اٹھتے اللہ اکبر کہتے تھے او ر قراء ت سے پہلے خاموشی اختیار کرتے، جس میں دعا کرتے اور اللہ سے اس کے فضل کا سوال کرتے۔
Haidth Number: 1533
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۵۳۳) تخریـج:… اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، غیر سعید بن سمعان، وھو ثقۃ، أخرجہ ابوداود: ۷۵۳، والنسائی: ۲/ ۱۲۴، والترمذی: ۲۴۰ (انظر: ۹۶۰۸)۔

Wazahat

فوائد:… قراء ت سے پہلے والی دعا اور فضل کے سوال سے مراد استفتاح کی دعائیں ہیں، جو مختلف صیغوں کے ساتھ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے منقول ہیں، ان میں سے کوئی ایک دعا پڑھی جائے۔