Blog
Books
Search Hadith

تکبیر تحریمہ وغیرہ کے وقت رفع الیدین کرنے کا بیان (رفع الیدین قبل از رکوع و بعد از رکوع)

۔ (۱۵۳۵) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: إِنَّ رَفْعَکُمْ أَیْدِیَکُمْ بِدْعَۃٌ مَا زَادَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلٰی ھٰذَا یَعْنِیْ إِلَی الصَّدْر۔ (مسند احمد: ۵۲۶۴)

سیّدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ہی روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ یقینا تمہارا اپنے ہاتھوں کو اس طرح اٹھانا بدعت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم (اپنے ہاتھوں کو) سینے سے بلند نہیں کرتے تھے۔
Haidth Number: 1535
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۵۳۵) تخریـج:… اسنادہ ضعیف۔ بشر بن حرب الازدی ضعیف۔ أخرجہ ابن عدی فی الکامل : ۲/ ۴۴۲ (انظر: ۵۲۶۴)۔

Wazahat

فوائد:… یہ روایت خود بھی ضعیف ہے اور صحیح بخاری و صحیح مسلم کی عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی صحیح ترین مرفوع روایت کے مخالف بھی ہے۔ جس میں ہاتھوں کو کندھوں یا اس کے قریب تک اٹھانے کا ذکر ہے۔ اس طرح مالک بن حورث کی آنے والی روایت میں بھی ہاتھوں کو کانوں کے اوپر والے حصہ تک اٹھانے کا ذکر ہے۔ (عبداللہ رفیق)