Blog
Books
Search Hadith

سورۂ فاتحہ کی تلاوت کرتے وقت {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْمِ} (پڑھنے) کا بیان

۔ (۱۵۵۹) عَنْ سَعِیْدِ بْنِ یَزِیْدَ أَبِیْ مَسْلَمَۃَ قَالَ سَأَلْتُ أَنْسًا أَکَانَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقْرَأُ {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} أَوِ {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ}؟ فَقَالَ: إِنَّکَ لَتَسْأَلُنِیْ عَنْ شَیْئٍ مَا أَحْفَظُہُ أَوْ مَا سَأَلَنِیْ أَحَدٌ قَبْلَکَ۔ (مسند احمد: ۱۲۷۳۰)

ابو مسلمہ سعید بن یزید کہتے ہیں: میں نے سیّدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے سوال کیاکہ کیا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} پڑھتے تھے یا {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ}؟ انہوں نے جواب دیا: تو مجھ سے ایسی چیز کے بارے میں سوال کررہا ہے جو مجھے یادنہیںیا تجھ سے پہلے اس کے بارے میں کسی نے سوال نہیں کیا۔
Haidth Number: 1559
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۵۵۹) تخریـج:… اسنادہ صحیح، رواہ احمد فی عدۃ اماکن بالفاظ مختلفۃ ومتقاربۃ، وبعضہ رواہ الشیخان مثل الروایۃ الآتیۃ فی شرح ھذا الحدیث، أخرجہ الدارقطنی: ۱/ ۳۱۶ (انظر: ۱۲۷۰۰)۔

Wazahat

فوائد:… سیّدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا شک کرنا، یہ دراصل ان سے نیچے کسی راوی کو شک ہوا ہے، کیونکہ ان کو یہ مسئلہ یاد تھا، جیسا کہ اسی حدیث کے بعض طرق کے مطابق وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، سیّدنا ابو بکر صدیق، سیّدنا عمراور سیّدنا عثمان قراء ت کا آغاز {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} سے کرتے تھے۔ (مسند احمد: ۱۱۹۹۱، بخاری: ۱۲۸، مسلم: ۳۹۹) اور یہ بھی ممکن ہے کہ سیّدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو ہی آخری عمر مین یہ مسئلہ بھول گیا ہو، کیونکہ انھوں نے لمبی عمر پائی تھی، بہرحال ایسی صورت میں مثبت کو منفی پر مقدم کیا جائے گا، کیونکہ مثبت زیادتی ٔ علم پر مشتمل ہے اور ایک روایت میں ہے: سیّدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، سیّدنا ابوبکر، سیّدنا عمر اور سیّدنا عثمان کی اقتدا میں نماز پڑھی اور کسی کو بھی {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} کی تلاوت کرتے ہوئے نہیں سنا۔ (مسند احمد: ۱۲۸۱۰ ،مسلم: ۳۹۹) اس باب میں ان ہی روایات کا ذکر چل رہا ہے۔