Blog
Books
Search Hadith

سورۂ فاتحہ کی تلاوت کرتے وقت {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْمِ} (پڑھنے) کا بیان

۔ (۱۵۶۳)عَنْ شُعْبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَخَلْفَ أَبِیْ بَکْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ فَلَمْ یَکُوْنُوْایَسْتَفْتِحُوْنَ بِـ {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ}۔ قَالَ شُعْبَۃُ: قُلْتُ لِقَتَادَۃَ: أَسْمِعْتَہُ مِنْ أَنَسٍ؟ قَالَ: نَعَمْ نَحْنُ سَأَلْنَاہُ عَنْہُ۔ (مسند احمد: ۱۴۰۰۲)

سیّدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، سیّدناابو بکر، سیّدنا عمر اور سیّدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کی اقتدا میں نماز پڑھی، وہ {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} سے نہیں شروع کرتے تھے۔ شعبہ کہتے ہیں : میں نے قتادہ سے پوچھا: کیا تو نے سیّدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ حدیث سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ہاں ! ہم نے اُن سے اِس کے متعلق سوال کیا تھا۔
Haidth Number: 1563
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۵۶۳) تخریـج:… حدیث صحیح، وھذا اسناد ضعیف، ابو عبد اللہ السلمی مجھول فیما نحسب، لکنہ قد توبع، أخرجہ مسلم: ۳۹۹، لکن لم یسق لفظہ وانظر الاحادیث المذکورۃ فی ھذا الباب۔ (انظر: ۱۳۹۵۷)

Wazahat

فوائد:… سیّدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی اِن اور دیگر روایات کالب لباب یہ ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فاتحہ شریف کے ساتھ {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} کی تلاوت جہر کے ساتھ نہیں کرتے تھے، نفی سے مراد اسی جہر کی نفی ہے، کیونکہ صحیح ابن خزیمہ کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: کانوا یسرون یعنی: وہ {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} کی تلاوت سرّی آواز میں کرتے تھے۔