Blog
Books
Search Hadith

سورۂ فاتحہ کی تلاوت کرتے وقت {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْمِ} (پڑھنے) کا بیان

۔ (۱۵۶۶) عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا أَنَّہَا سُئِلَتْ عَنْ قِرَائَ ۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَتْ: کَانَ یُقَطِّعُ قِرَائَ تَہُ آیَۃً آیَۃً، {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْمِ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ} (مسند احمد: ۲۷۱۱۸)

سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ جب ان سے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی قراء ت کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے جواب دیا: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الگ الگ اور ایک ایک آیت کر کے تلاوت کرتے تھے: {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْمِ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ}۔
Haidth Number: 1566
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۵۶۶) تخریـج:… صحیح لغیرہ، أخرجہ ابوداود: ۴۰۰۱، والترمذی: ۲۹۲۷ (انظر: ۲۶۵۸۳)۔

Wazahat

فوائد:… سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی اس حدیث کا تعلق آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نماز سے ہے یا خارج از نماز سے؟ اول الذکر صورت زیادہ مناسب اور راجح معلوم ہو رہی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ سیّدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے سوال کیا گیا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی قراء ت کیسے ہوتی تھی؟ انھوں نے کہا: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تلاوت میں حروف کو لمبا کر کے پڑھا جاتا تھا۔ پھر انھوں نے {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْمِ} میں {بِسْمِ اللّٰہِ}، { الرَّحْمَنِ} اور {الرَّحِیْمِ} کو لمبا لمبا کر کے پڑھا۔ (صحیح بخاری: ۵۰۴۶)