Blog
Books
Search Hadith

اس شخص کے حکم کا بیان جو قراء ت کا فریضہ اچھی طرح ادا نہیں کر سکتا

۔ (۱۵۹۷) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ أَبِیْ أَوْفٰی رَضِیَ اللّٰہِ عَنْہُ قَالَ أَتٰی رَجُلٌ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّی لَا أَقْرأُ الْقُرْآنَ فَمُرْنِیْ بِمَا یُجْزِئُنِیْ مِنْہُ ، فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((قُل: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَسُبْحَانَ اللّٰہِ وَلاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ وَلاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ۔)) قَالَ: فَقَالَھَا الرَّجُلُ وَقَبَضَ کَفَّہُ وَعَدَّ خَمْسًامَعَ إِبْہَامِہِ، فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! ھٰذَا لِلّٰہِ تَعالٰی فَمَا لِنَفْسِیْ؟ قَالَ: ((قُلْ: اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَعَافِنِیْ وَاھْدِنِیْ وَارْزُقْنِیْ۔)) قَالَ: فَقَالَھَا وَقَبَضَ عَلَی کَفِّہِ الْأُخْرٰی وَعَدَّ خَمْسًا مَعَ إِبْہَامِہِ فَانْطَلَقَ الرَّجُلُ وَقَدْ قَبَضَ کَفَّیْہِ جَمِیْعًا، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَقَدْ مَلَأَ کَفَّیْہِ مِنَ الْخَیْرِ۔ (مسند احمد: ۱۹۶۲۹)

سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آ کر کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! میں قرآن نہیں پڑھ سکتا، اس لیے آپ مجھے ایسی چیز کا حکم فرمائیں جو مجھے اس سے کفایت کرے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے فرمایا: تویہ کہہ لیا کر: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ لاَ اِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَ اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَلاَحَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ ۔ (سب تعریف اللہ کے لیے ہے، اللہ پاک ہے، اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، گناہ سے بچنے کی کوئی طاقت نہیں اور نہ ہی نیکی کرنے کی کوئی قوت ہے مگر اللہ (کی مدد) کے ساتھ) اس آدمی نے یہ کلمات کہے اور اپنی ہتھیلی بند کر لی، کیونکہ اس نے ان کلمات کو انگوٹھے سمیت پانچ تک شمار کیا تھا، پھر وہ کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! یہ (کلمات) تو اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں، میرے اپنے لیے کیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو (اپنے لیے) یہ کہہ لیا کر: اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَعَافِنِیْ وَاھْدِنِیْ وَارْزُقْنِیْ۔ ( اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے عافیت دے،مجھے ہدایت دے اور مجھے رزق عطا فرما) اس نے یہ (کلمات) کہے اور اپنی دوسری ہتھیلی کو بھی بند کر دیااور اپنے انگوٹھے سمیت پانچ تک شمار کیا، پھر وہ آدمی چلا گیا، جبکہ اس نے دونوں ہتھیلیاں بند کی ہوئی تھیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے دیکھ کر فرمایا: یقینا اس نے اپنی دونوں ہتھیلیاں خیر سے بھر لی ہیں۔
Haidth Number: 1597
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۵۹۷) تخریج: حدیث حسن بطرقہ، وھذا اسناد ضعیف لضعف ابراہیم السکسکی۔ أخرجہ ابوداود: ۸۳۲، والطیالسی: ۸۱۳ (انظر: ۱۹۱۱۰، ۱۹۴۰۹)

Wazahat

فوائد:… سیدنا رفاعہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک آدمی کو نماز کی تعلیم دی اور اسے فرمایا: ((اِنْ کَانَ مَعَکَ قَرْآنٌ فَاقْرَأْ وَاِلَّا فَاحْمَدِ اللّٰہَ وَکَبِّرْہُ وَھَلِّلْہُ ثُمَّ ارْکَعْ۔)) یعنی: اگر تیرے پاس قرآن مجید ہے تو اس کی تلاوت کر، وگرنہ اللہ تعالیٰ کی تعریف کر، اس کی بڑائی اور تہلیل بیان کر۔ (ابوداود، نسائی، ابن ماجہ) معلوم ہوا کہ جس آدمی کو قرآن مجید کی تلاوت کرنے پر قدرت حاصل نہ ہو وہ نماز مین یہ کلمات کہہ لیا کرے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ لاَ اِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَ اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَلاَحَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ ۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ حسب ِ امکان قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھے گا۔ جو آدمی مشرف باسلام ہوتا ہے، اس پر فوراً نماز فرض ہو جاتی ہے، اگر وہ اس مختصر وقت میں قرآن مجید کی تعلیم حاصل نہ کر سکے، تو ان کلمات کے ساتھ نماز ادا کر کے پہلی فرصت میں فرض قراء ت کی تعلیم حاصل کرے۔