Blog
Books
Search Hadith

پہلی دو رکعتوں میں فاتحہ کے بعد سورت پڑھنے اور دوسری دو رکعتوں میں اس کا پڑھنے کا مسنون ہونے یا نہ ہونے کا بیان

۔ (۱۵۹۹) عَنْ أَبِیْ سَعْیِدٍنِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللَّہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْمُ فِی الظُّہْرِ فِی الرَّکْعَتَیْنِ الْاُوْلَیَیْنِ فِی کُلِّ رَکْعَۃٍ قَدْرَ قِرَائَ ۃِ ثَلَاثِیْنَ آیَۃً وَفِی الْأُخْرَیَیْنِ فِی کُلِّ رَکْعَۃٍ قَدْرَ قِرَائَ ۃِ خَمْسَ عَشْرَۃَ آیۃً وَ کَانَ یَقُوْمُ فِی الْعَصْرِفیِ الرَّکْعَتَیْنِ الْأُوْلَیَیْنِ فِی کُلِّ رَکْعَۃٍ قَدْرَ قِرَائَ ۃِ خَمْسَ عَشْرَۃ َآیَۃً، وَفِی الْأُخْرَیَیْنِ قَدْرَ نِصْفِ ذَلِکَ۔ (مسند احمد: ۱۱۸۲۴)

سیدناابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں سے ہر رکعت میں تیس تیس آیتوں کے اور دوسری دو رکعتوں میں پندرہ پندرہ آیتوں کے بقدر تلاوت کرتے اور نماز عصر کی پہلی دو رکعتوںمیں سے ہر رکعت میں پندرہ پندرہ آیتوں کے بقدر اور دوسری دو رکعتوں میں اس سے نصف کے بقدر تلاوت کرتے تھے۔
Haidth Number: 1599
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۵۹۹) تخریج: أخرجہ مسلم: ۴۵۲ (انظر: ۱۱۸۰۲)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ظہر کی تیسری اور چوتھی رکعت میں بھی سورۂ فاتحہ کے علاوہ مزید تلاوت کرتے تھے۔