Blog
Books
Search Hadith

ایک رکعت میں دو یا زائد سورتیںیا ایک سورت کابعض حصہ تلاوت کرنے اور ایک سورت یا بعض آیات کو تکرارکے ساتھ تلاوت کرنے کا بیان

۔ (۱۶۰۹) عَنْ أَبِیْ ذَرٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: صَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَیْلَۃً فَقَرَأَ بِآیَۃٍ حَتّٰی أَصْبَحَ یَرْکَعُ وِیَسْجُدُ بِہَا {إِنْ تُعَذِّ بْہُمْ فَإِنَّہُمْ عِبَادُکَ، وَإِنْ تَغْفِرْ لَھُمْ فَإِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکَیْمُ۔} فَلَمَّا أَصْبَحَ قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! ماَزِلْتَ تَقْرَأُ ھٰذِہِ الْآیَۃَ حَتّٰی أَصْبَحْتَ تَرْکَعُ وَتَسْجُدُ بِہَا؟ قَالَ: ((إِنِّیْ سَأَلْتُ اللّٰہَ الشَّفَاعَۃَ لِأُمَّتِیْ فَأَعْطَا نِیْہَا، وَھِیَ نَائِلَۃٌ إِنْ شَائَ اللّٰہُ لِمَنْ لَایُشْرِکُ بِاللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ شَیْئًا۔)) (مسند احمد: ۲۱۶۵۴)

سیدناابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک رات نماز پڑھی اور صبح تک ایک ہی آیت کی تلاوت کے ساتھ رکوع وسجود کرتے رہے، (وہ آیتیہ ہے:) {إِنْ تُعَذِّ بْہُمْ فَإِنَّہُمْ عِبَادُکَ، وَإِنْ تَغْفِرْ لَھُمْ فَإِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکَیْمُ} جب صبح ہوئی تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ صبح تک ایک ہی آیت پڑھتے رہے اور اسی کے ساتھ رکوع و سجود کرتے رہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نے اپنی امت کے لیے اللہ تعالیٰ سے سفارش کرنے کا سوال کیا ، جو اس نے مجھے عطا کر دیا اور اگر اللہ نے چاہا تو وہ ہر اس شخص کو حاصل ہو گی جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا۔
Haidth Number: 1609
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۶۰۹) تخریج: اسنادہ حسن۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۱۳۵۰، والنسائی: ۲/ ۱۷۷ بلفظ متقارب منہ (انظر: ۲۱۵۳۸)

Wazahat

فوائد:… اس باب کی ہر حدیث اپنے مفہوم میں واضح ہے، آخری حدیث میں دی گئی رخصت حیران کن ہے کہ ہر رکعت میں ایک آیت کو بار بار پڑھا جا سکتا ہے، ظاہر ہے کہ ایک سورت کی بار بار تلاوت کرنے کی گنجائش بھی مل رہی ہے، جن لوگوں کو صرف قرآن مجید کی آخری مختصر سورتیںیاد ہوں، وہ اس حدیث کی روشنی میں ایک ہی سوررت یا آیت کی بار بار تلاوت کر کے لمبی قیام کییا ایک رکعت میں زیادہ آیات کی تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔