Blog
Books
Search Hadith

ظہر و عصر میں قراء ت کا بیان

۔ (۱۶۲۱) عَنْ أَبِیْ سَعْیِدِنِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ کُنَّا نَحْزِرُ قِیَامَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ، قَالَ فَحَزَرْنَا قِیَامَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الظُّہْرِ الَّرکْعَتَیْنِ الْأُوْلَیَیْنِ قَدْرَ قِرَائَ ۃِ ثَـلَاثِیْنَ آیَۃً قَدْرَ قِرَائَ ۃِ سُورَۃِ {الٓم تَنْزِیْلُ} السَّجْدَۃ، قَالَ وَحَزَرْنَا قِیَامَہُ فِی الْأُخْرَیَیْنِ عَلَی النِّصْفِ مِنْ ذٰلِکَ قَالَ وَحَزَرْنَا قِیَامَہُ فِی الْعَصْرِفِی الرَّکْعَتَیْنِ الْأُوْلَیَیْنِ عَلَی النِّصْفِ مِنْ ذٰلِکَ قَالَ وَحَزَرْنَا قِیَامَہُ فِی الْأُخْرَیَیْنِ عَلَی النِّصْفِ مِنَ الْأُوْلَیَیْنِ۔ (مسند احمد: ۱۰۹۹۹)

سیدناابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: ہم ظہر اور عصر میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے قیام کا اندازہ لگاتے تھے، تو ہم نے ظہرکی پہلی دو رکعتوں میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے قیام کا تیس آیتیںیعنی سورۂ سجدہ کے پڑھنے کے برابر اندازہ لگایا اور ہم نے آپ کے قیام کا دوسری دو رکعتوں میں اس کے نصف کااندازہ لگایا ،ہم نے عصر میں پہلی دو رکعتوں میں آپ کے قیام کا اندازہ (ظہر کی پہلی دو رکعتوں) کے نصف کے برابر لگایا۔ اور دوسری دو رکعتوںمیں پہلی دو کے نصف کا اندازہ لگایا۔؎
Haidth Number: 1621
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۶۲۱) تخریج: أخرجہ مسلم: ۴۵۲ (انظر: ۱۰۹۸۶)

Wazahat

فوائد:… اس روایت کا مفہوم یہ ہے کہ ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں سے ہر رکعت تیس تیس آیتوں کے برابر ہوتی اور دوسری دو رکعتیں اس قیام کے نصف یعنی پندرہ پندرہ آیتوں کے برابر ہوتیں اور عصر کی پہلی دو رکعتیں ظہر کی آخری دو رکعتوں کے برابر ہوتیں اور اس کی دوسری دو رکعتیں اس سے بھی نصف یعنی سات سات آیات کے برابر ہوتیں تھیں۔