Blog
Books
Search Hadith

مغرب میں قراء ت کا بیان

۔ (۱۶۲۹) عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا أَنَّہُ قَالَ: إِنَّ أُمَّ الْفَضْلِ بِنْتَ الْحَارِثِ سَمِعَتْہُ وَھُوَ یَقْرَأُ {وَالْمَرْسَلاَتِ عُرْفًا} فَقَالَتْ: یَابُنَيَّ لَقَدْ ذَکَّرْتَنِی بِقِرَائَ تِکَ ھٰذِہِ السُّوَرَۃَ، إِنَّہَا لَآخِرُ مَاسَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقْرَأُ بِہَا فِی الْمَغْرِبِ۔ (مسند احمد: ۲۷۴۲۲)

سیدناعبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: سیدہ ام فضل بنت حار ث ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے مجھے سورۂ مرسلات کی تلاوت کرتے ہوئے سن کر کہا: اے میرے پیارے بیٹے! تو نے یہ سورت پڑھ کر مجھے(یہ بات) یاد کرادی ہے کہ یہ آخری سورت ہے، جو میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو مغرب کی نماز میںپڑھتے ہوئے سنا تھا۔
Haidth Number: 1629
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۶۲۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۷۶۳، ومسلم: ۴۶۲ (انظر: ۲۶۸۸۴)

Wazahat

فوائد:… سورۂ مرسلات کے دو رکوع اور پچاس آیات ہیں۔