Blog
Books
Search Hadith

مومن کی فضیلت، صفات اور اس کی مثالوں کا بیان

۔ (۱۶۴)۔عَنْ أَبِیْ ذَرٍّؓ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّہُ قَالَ: ((اَلْاِسْلَامُ ذَلُوْلٌ لَا یَرْکَبُ اِلَّا ذَلُوْلًا۔)) (مسند أحمد: ۲۱۶۱۶)

سیدنا ابو ذرؓ سے مروی ہے کہ نبی ٔکریم نے فرمایا: اسلام سہولت والا ہے اور یہ سہولت والے کو ہی نصیب ہوتا ہے۔
Haidth Number: 164
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۶۴) تخریج: اسنادہ ضعیف جدا، معاذ بن رفاعۃ لین، وابو خلف الاعمی متروک الحدیث ۔ أخرجہ(انظر:)

Wazahat

فوائد: …اسلام، میانہ روی اور اعتدال کا تقاضا کرتا ہے، اسی پر مداومت اور ہمیشگی اختیار کرنے کی امید رکھی جاسکتی ہے، اور جو آدمی افراط اور زیادتی ٔ عمل کو پسند کرتا ہے، اس کے بارے میں یہ خطرہ رہتا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ شخص اس سلسلے کو برقرار نہ رکھ سکے، پھر ایسے ہی ہوتا ہے اور وہ اتنا غافل ہو جاتا ہے کہ بد عمل لوگوں میں اس کا شمار ہونے لگتا ہے۔