Blog
Books
Search Hadith

صبح میں اور جمعہ کی دن کی صبح میں قراء ت کا بیان

۔ (۱۶۴۲) عَنْ أَمِّ ھِشَامٍ بِنْتِ حَاِرثَۃَ بْنِ النُّعْمَانِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَتْ: مَا أَخَذْتُ {قٓ وَالْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ} إِلاَّ مِنْ وَرَائِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، کَانَ یُصَلِّیْ بِہَا فِی الصُّبْحِ۔ (مسند احمد: ۲۸۱۸۱)

ام ہشام بنت حارثہ بن نعمان ر ضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے سورۂ ق کو یاد نہیں کیا، مگر اس حال میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پیچھے کھڑی ہوتی تھی، کیونکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز فجر میں اس کی تلاوت کرتے تھے۔
Haidth Number: 1642
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۶۴۲) تخریج: اسنادہ ضعیف بھذہ السیاقۃ، عبد الرحمن بن ابی الرجال صدوق ربما أخطأ، وقد خالف ھنا الرواۃ عن یحییٰ بن سعید الانصاری فی متن الحدیث۔ أخرجہ بھذہ اللفظۃ: النسائی: ۲/ ۱۵۷

Wazahat

فوائد:… اس مضمون کے ساتھ سیدہ ام ہشام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کییہ حدیث ضعیف ہے، اس کے مقابلے میں ثقات کی محفوظ اور مقبول روایتیہ ہے: سیدہ ام ہشام کہتی ہیں: میں نے جمعہ کے دن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے منہ سے {قٓ وَالْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ} سن کر یاد کر لی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہر جمعہ کو خطبہ میں اس سورت کی تلاوت کرتے تھے۔ (مسند احمد: ۲۷۶۲۸، مسلم: ۸۷۲) یہ علیحدہ بات ہے کہ صحیح مسلم (۴۵۷) میں سیدنا قطبہ بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی حدیث میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے نماز فجر میں سورۂ ق کی تلاوت کرنا ثابت ہے، یہ روایت ابھی ابھی گزری ہے۔